فیس بک نے نیوز فیڈ میں کسی پوسٹ کو شیئر کرنے سے قبل اسکی معلومات چیک کرنے کے پانچ سادہ مراحل بتادیئے
بکورونا وائرس کی آن لائن معلومات کی تصدیق کے لئے مرحلہ وار رہنمائی
جیسا کہ کورونا وائرس (COVID-19) دنیا بھر میں پھیلتا جارہا ہے، اس لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ لوگ اب مزید احتیاط کریں کہ وہ آن لائن کیا شیئر کررہے ہیں۔ غیرمصدقہ یا غلط معلومات سے الجھن پیدا ہوتی ہے اور اس معاملے کا سب سے بدترین پہلو یہ ہے کہ اسکے نتیجے میں لوگوں میں غیرضروری خوف اور بے چینی پھیل سکتی ہے۔
یہ ہم میں سے ہر ایک شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ غلط معلومات کے پھیلاؤ میں کمی لانے میں مدد کرے اور وہ یہ کام مستند حقائق سامنے لاکر ہی غلط معلومات کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بناسکتا ہے۔
فیس بک آپ کی نیوز فیڈ میں کسی پوسٹ کو شیئر کرنے سے قبل اسکی معلومات چیک کرنے کے پانچ سادہ مراحل سامنے لایا ہے۔
پہلا مرحلہ: پوسٹ کا معائنہ کریں
اس پوسٹ کی ہیڈ لائن پر توجہ دیں۔ غلط خبروں میں سنسنی خیز ہیڈ لائن کا رجحان ہوتا ہے اور لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچنے کے لئے اس طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں، جیسے انگریزی پوسٹ کے تمام حروف کیپٹل انداز میں لکھے ہوں گے یا بہت زیادہ استعجابیہ نشان ہوں۔ ضرورت سے زیادہ ڈرامائی ہیڈ لائنز ہوں یا ششدر کردینے والے دعوے ہوں جو بظاہر درست لگیں۔
ویب سائٹ کا نام اور URLچیک کریں۔ مشتبہ ویب سائٹس یا اسکے URLsاکثر کسی مستند نیوز سائٹ سے ملتے جلتے ہوتے ہیں اور ان میں نہایت معمولی سی تبدیلی ہوتی ہے جیسے کیپٹل Iکی جگہ چھوٹا lاستعمال کیا گیا ہوگا یا پھر 0کی جگہ انگریزی کا چھوٹا حرف oہوگا۔ اگر آپ کو اس ویب سائٹ پر شک ہے تو براؤزر کی نئی ونڈو کھولیں اور اصل سائٹ پر جائیں، پھر اسکے اصلی URLسے موازنہ کرکے طے کریں کہ کیا وہ مستند ہے۔
دوسرا مرحلہ: اس ویب سائٹ کی تحقیق کریں۔
اگر آپ نے اس لنک کی تحقیق کا فیصلہ کرلیا تو اسکے آرٹیکل پیج کا معائنہ کریں۔ مصنف کا نام دیکھیں۔ کیا وہ خبر کا کوئی مستند ذریعہ ہے؟ کیا اس لکھاری کی لکھی دیگر اسٹوریز بھی موجود ہیں؟ یہ بھی اہم ہے کہ آپ اس ویب سائٹ میں اسکا تعاری حصہ بھی دیکھیں اور اس سائٹ یا ادارے کے بارے میں جانیں۔
پوسٹ کی تاریخ اور ویب سائٹ پر اسٹوری کی تاریخ کے درمیان بے قاعدگیوں پر نظر رکھیں۔ اس طرح کی ویب سائٹس میں عام طور پر عجیب فارمیٹنگ، انوکھا Layout اور غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیوز سائٹس اکثر اس طرح کے چھوٹے چھوٹے معاملات پر توجہ نہیں دیتیں۔
تیسرا مرحلہ: خبر میں منسوب کسی شخص کی بات کو اہمیت دیں
جب خبر یا تحریر میں ماہرین کا حوالہ دیا گیا ہو یا کسی واضح فرد کے نام سے بات منسوب کرنے کے بجائے ایک بڑے ماہر کے طور پر خبر میں اسکا ذکر ہو تو یہ جعلی خبر ہونے کا اشارہ ہوتا ہے۔ اسٹوری میں خبر کے ذرائع دو بارہ چیک کریں، جیسے دیگر مضامین یا مختلف تحقیقات کا لکھاری نے حقائق کی درستگی کے لئے حوالہ دیا ہو۔
چوتھا مرحلہ: خبر کی ہیڈ لائن کا دوسری خبروں سے موازنہ کریں
تیزی سے جائزہ لیں کہ کیا خبروں کے دیگر ذرائع بھی یہ خبر رپورٹ کررہے ہیں اور اس خبر میں موجود حقائق کو معتبر ذرائع سے چیک کریں۔ اگر مختلف ذرائع سے یہ خبر پیش کی جارہی ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ خبر درست ہے۔
پانچواں مرحلہ: کورونا وائرس سے متعلق صرف عالمی اداروں اور مقامی حکام سے ہی تازہ ترین اور باضابطہ معلومات حاصل کریں۔
اس طرح آپ باقی لوگوں کو اطمینان دلا سکیں گے کہ آپ حقیقی اور مستند معلومات پڑھ کر شیئر کررہے ہیں یا پھر انہیں درج ذیل ذرائع بھی تصدیق کیلئے بھیج سکتے ہیں۔
o فیس بک کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر فار پاکستان www.facebook.com/coronavirus_info
o کورونا وائرس کے بارے میں حکومت پاکستان کی ویب سائٹ http://www.covid.gov.pk/
o این ایچ ایس آر سی کا خودکار تجربہ سے آراسہ میسنجر چیٹ بوٹ http://messenger.com/t/NHSRCOfficial
o واٹس ایپ کورونا وائرس انفارمیشن مرکز http://www.whatsapp.com/coronavirus
o WHOکا کورونا وائرس کا پیج https://www.who.int/emergencies/diseases/novel-coronavirus-2019
اب آپ سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور ہونگے کہ آپ آن لائن کیا چیز پڑھیں۔ صرف وہی چیز شیئر کریں جو آپ جانتے ہیں، یا جس پر آپکو یقین ہو کہ وہ مستند ہے۔ درج بالا ہدایات کو نکتہ آغاز کے طور پر استعمال کریں۔
فیس بک پر اگر پوسٹ میں کوئی جعلی خبر ملے تو برائے مہربانی اسے رپورٹ کرنے سے مت ہچکچائیں۔ اس پوسٹ کے دائیں جانب سب سے اوپر اس نشان پر کلک کریں اور فائنڈ سپورٹ یا رپورٹ پوسٹ (Find Support or Report Post) پر کلک کریں اور پھر اسے فالس نیوز (false news) کے طور پر رپورٹ کردیں۔
پوسٹس کو کس طرح سے رپورٹ کرنا ہے، اس کے لئے آپ فیس بک کا ہیلپ سینٹر بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔ https://www.facebook.com/help/1380418588640631/
جعلی خبروں کی نشاندہی کیسے کریں، اس کی مزید معلومات کیلئے آپ یہ لنک وزٹ کریں۔ https://www.facebook.com/help/188118808357379.

