ریشن میں دکانوں پر ڈکیتیوں کے بعد اب ہرچین لاسپور کے مین بازار میں موبائل کی واحد دوکان میں ڈکیتی کی وردات

ریشن میں دکانوں پر ڈکیتیوں کے بعد اب ہرچین لاسپور کے مین بازار میں موبائل کی واحد دوکان میں ڈکیتی کی وردات



چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) تفصیلات کے مطابق گزشتہ پیر اور منگل کی شب (مارچ 3 اور 4)، ہرچین کے مین بازار میں موبائل کی دوکان میں لوٹ مار کی گئی ہے۔ چوروں نے نقدی، کئی موبائل، لیپ ٹاپ سمیت کئی قیمتی سامان لے گئے ہیں۔  پولیس سٹیشن ہرچیں نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے،  تا ہم ابھی تک ڈاکیتوں تک پہنچنے میں کامیابی نہیں ہوئی ہے، تا ہم ایس ایچ او ہرچیں اور ان کی تفتیشی ٹیم جلد چوروں تک پہنچنے کے لئے پر امید ہیں اوراس کے لئے بہت زیادہ محنت بھی کر رہے ہیں۔

 اس کیس کے مجرموں تک جلد از جلد پہنچنے کے لئے اپر چترال کے نئے تعینات سپرنڈنٹ اف پولیس نے خصوصی احکامات بھی جاری کی ہوئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی رات پھورت (رامان) میں بھی کچھ دوکانون کے تالے اور دروازے توڑے گئے ہیں، لوگوں کا خیال ہے کہ شائد ہرچیں ڈاکیتی سے توجہ ہٹانے کے لئے پھورت میں بھی دوکانون میں یہ حرکت کی گئی ہو، بہرحال اصل صورت حال، چوروں کی گرفتاری کے بعد ہی واضح ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس طرح کے واقعات ہرچین اور لاسپور کے علاقے میں ہوتے رہے ہیں، پولیس کی طرف سے مواثر کاروائی نہ ہونے یا سیاسی مداخلت کی وجہ سے چوروں کو قانون کے مطابق کڑی سزا نہیں دینے کی وجہ سے اس قسم کے واقعات کے روک تھام میں کامیابی نہیں ہو رہی ہے۔  

ہرچیں لاسپور کے عوام نے،  پولیس تھانہ ہرچیں کے ایس ایچ او  او ر  ایس پی اپر چترال سے پرزور اپیل کی ہیں، کہ اس قسم کے جرائیم پیشہ افراد کے خلاف سختی سے نمٹا جائے تاکہ ائیندہ کوئی بھی  اس طرح کے بدکاری کی جرات  نہ کرے۔ 



1 Comments

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post