جنید خان اور حرا مانی ایک بار پھر ہم ٹی وی کے ڈرامہ "کشف" میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے
کراچی: (پریس ریلیز) پاکستانی شو بز انڈسٹری کے باصلاحیت اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک مقبول ترین اداکارہ جنید خان ہم ٹی وی کے نئے پراجیکٹ "کشف"میں ایک بار پھر حرا مانی کے ساتھ دکھائی دیں گے، یاد رہے کہ معروف ادکارہ کا ہم ٹی وی پر ڈرامہ
"محبت نہ کریو" رواں ماہ کے آخر میں اختتام پذیر ہوگا جس میں دونوں اداکارہ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس نئے ڈرامے میں مقبول ترین اداکاروں کی اس جوڑے کو شائقین ایک بار پھر مرکزی کرداروں میں دیکھیں گے،اس سے قبل " سن یارا"میں دونوں ادکاروں کے درمیان محبت کی دلچسپ کہانی کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیاہے۔

ڈرامہ "کشف"میں جنید خان نے وجدان نامی ایک نوجوان کا کردار ادا کیا ہے، جو کہ کشف نامی ایک لڑکی (جس کا کردار حرامانی نے ادا کیا ہے) ہے کی محبت میں گرفتار ہے، اور اس کا دل جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
نئے ڈرامے سے متعلق بات کرتے ہوئے جنید خان کا کہنا تھا کہ کشف ایک بہت ہی انوکھی کہانی ہے، میں نے اس سے قبل کبھی ایسا کچھ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کردار کا کرنا میرے لیے ایک نیا اور پرجوش تجربہ تھا، جبکہ حرامانی کیساتھ کام کرنا ہمیشہ سے ہی میرے لیے ایک حیرت انگیز تجربہ ثابت ہوا ہے، مجھے امید ہے کہ آپ تمام لوگ اس کہانی کو پسند کریں گے۔
کشف کی ہدایات بھی سن یارا کی ہدایات دینے والے معروف ڈائرکٹر دانش نواز نے دیں ہیں، ڈرامہ جلد ہم ٹی وی پر نشر کیا جائے گا اور 2018کے عشق تماشہ کے بعد ہم ٹی وی پر جنید خان کی واپسی کا نقارہ ثابت ہوگا، معروف اور باصلاحیت اداکار اپنی پہلی فلم " کہے دل جدھر" کی تیاریوں میں مصروف ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔
إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.