کورونا وائرس نے اب تک 34 ہزار افراد کو مار چکا ہے، سب سے زیادہ اٹلی، سپین ، چین ، امریکہ ، فرانس متاثر ہوئے ہیں، تفصیلی رپورٹ ٹیبل کے ساتھ ضرور پڑھیں

کورونا وائرس نے اب تک  34 ہزار افراد کو مار چکا ہے،  سب سے زیادہ   اٹلی، سپین ، چین ، امریکہ ، فرانس متاثر ہوئے ہیں، تفصیلی رپورٹ ٹیبل کے ساتھ ضرور پڑھیں


کراچی ( رپورٹ افسرخان : ٹائمزآف چترال کے لئے 30 مارچ 2020)  کورانا وائرس سے دنیا بھر میں 34007 اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد 725428 ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر 152065 افراد اب تک دنیا بھر میں صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں سب سے زیادہ 10779 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چین نے مرض پر قابو پالیا ہے اور سب سے زادہ متاثرہ صوبے میں زندگی بحال ہوگئی ہے۔ چین میں 81470 افراد متاثر ہوئے اور 3304 موت کے منہ میں چلے گئے اور اب تک 75700 افراد صحت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں 80110 افراد متاثر جبکہ 6803 افراد ہلاک ہوگئے۔ اور اب تک 14709 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ فرانس میں 40174 متاثر ہوئے اور 2606 جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7202 افراد  صحت یاب ہوئے۔ ایران میں کل 38309 افراد متاثر ہوئے اور 2640 افراد موت کے منہ میں چلے گئے  جبکہ 12391 افراد صحت یاب ہوئے۔

اعداد شمار کے مطابق 26 فروری کو امریکہ اور پاکستان میں پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ اللہ فضل و کرم اور حکومت کی بروقت اقدامات کی بدولت اب پاکستان میں صرف 1625 کیسز ہیں اور 18 افراد جان بحق ہوئے جبکہ امریکہ نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا اور اب تک امریکہ میں متاثرین کی تعداد 142735 تک پہنچ چکے ہیں اور 2489 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل وکرم اور عوام کی دعاوں کا نتیجہ ہے کہ اللہ رب العزت نے کرم فرما کر مرض کو زیادہ پھیلنے نہیں دیا۔ لیکن اب عوام کو بڑے احتیاط اور حکومت وقت سے تعاون کی ضرورت ہے۔ 

گھروں میں رہیں اور خود اور اپنے عزیزوں کو محفوظ رکھیں


صحیت یا ب ہوئے
مرنے والوں کی تعداد
کورونا متاثرین
ممالک
152,065
34,007
724,428
دنیا
4,562
2,489
142,735
امریکہ
13,030
10,779
97,689
اٹلی
75,700
3,304
81,470
چین
14,709
6,803
80,110
اسپین
9,211
541
62,435
جرمنی
7,202
2,606
40,174
فرانس
12,391
2,640
38,309
ایران
135
1,228
19,522
یوکے
1,823
300
14,944
سوئٹزرلینڈ
250
771
10,866
نیدرلینڈ
1,359
431
10,836
بیلجیم
5,228
158
9,661
ایس کوریا
105
131
9,217
ترکی
479
86
8,958
آسٹریا
29
18
1625
پاکستان
100
29
1047
بھارت



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم