بھارت میں کوویڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد اب 500 سے اوپر ہوگئی، مہاراشٹرا میں 211 اور بھارتی گجرات میں 53 ہلاکتیں
نئی دہلی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) بھارت میں ہفتے کے روز کورونا وائرس مرض (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے اموات کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے ، مہاراشٹرا میں انفیکشن میں مبتلا افراد میں سے 211 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جوکہ بھارت کے لئے تشویش کا سبب بنا ہوا ہے۔
مہاراشٹر کے بعد ، مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ اموات 69 ہوگئیں ، اس کے بعد گجرات میں بروز ہفتہ تک 53 ہلاکتیں ہوئیں۔ دارالحکومت دلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 43 تھی ، جو تمام ریاستوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔
دہلی میں ہفتے کے روز 186 نئے کیسز شامل ہوئے ہیں جس کل کیسز کی تعداد میں 1304 کے اضافہ ہوا کل کیسز کی تعداد اب 15654 ہوگئی۔
مرکزی وزارت صحت کے عہدیدار لاو اگروال کے مطابق ، مرنے والے چار میں سے تقریبا3 افراد کی عمر 75 سال سے زیادہ ہے اور ان میں سے تقریبا 83 فیصد افراد کو دوسری بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار کے مطابق گجرات میں ہفتے کے روز COVID-19 سے متاثرین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 280 کا اضافہ ہوا ، جبکہ صرف احمد آباد میں ہی 239 نئے انکشاف ہوئے۔ ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 1376 ہوگئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 12 سے 53 ہوگئی۔
Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.