پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کردی گئی ، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے لیٹر ہوگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کردی گئی ، پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے لیٹر ہوگئی



کراچی (ویب ڈیسک 30 اپریل 2020) حکومت نے کورونا وائرس سے پریشان حال عوام کو ریلیف دینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ خزانہ ڈویژن سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہوگی۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل قیمت 80 روپے 10 پیسے ہوگئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے ایک پیسہ کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 15 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 47 روپے 51 پیسے پر آگئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج یکم مئی 2020 رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے عالمی مارکیٹ خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی ہوئی تھی۔ چونکہ دنیا بھر میں لاک ڈاون کی وجہ سے طلب میں شدید کمی ہوئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیموں میں 44 روپے تک کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی۔

تاہم حکومت نے ایک بار پھر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post