موبی لنک کے سی ای او نے وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ 50 ملین کا چیک پیش کیا، ملازمین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بھی عطیہ کریں گے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سی ای او موبی لنک امیر حفیظ ابراہیم ، نے وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ 50 ملین کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر ایس اے پی ایم برائے اوورسیز سید ذوالفقار عباس بوکاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔
جاز نے اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم ریلیف فنڈ شارٹ کوڈ 6677 پر عوام کی جانب سے دیئے گئے فنڈ کے جتنا فنڈ مزید مہیا کریگا۔ انہیں یقین ہے کہ یہ 5 کروڑ تک رقم ہوگی۔
جاز کے ملازمین نے وزیر اعظم فنڈ کے لئے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 کروڑ تک کی ہوگی اور جاز کے سی ای او نے اس رقم سے بھی میچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو 2 کروڑ بنتی ہے۔ یعنی ملازمین کی جمع کی ہوئی 2 کروڑ جتنی رقم کمپنی دیگی۔
مجموعی طور پر یہ وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ کے لئے 20 کروٹ کا پیکیج ہے۔ وزیر اعظم نے جاز اور اس کے ملازمین کے ذریعہ دیئے گئے عطیہ کو سراہا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.