سٹیزن فاؤنڈیشن نے موجودہ بحران سے لڑائی کیلئے 500 ملین رو پے کے COVID-19 Response اپیل کا آغازکردیا۔

سٹیزن فاؤنڈیشن نے موجودہ بحران سے لڑائی کیلئے 500 ملین رو پے کے   COVID-19 Response  اپیل کا آغازکردیا۔

اسلام آباد : سٹیزن فاؤنڈیشن  (TCF) نے پاکستان میں کورونا وائرس کے بحران کے تباہ کن اثرات سے مقابلے کیلئے   500 ملین روپے کے  COVID-19 Response اپیل کا آغاز کردیا ہے۔  ادارہ اس ہنگامی صورتحال میں   زکوٰۃ، صدقات اور عطیات کی صورت میں وصول ہونے والی رقم کا20%متاثرہ کمیونیٹز کو ضروری اشیاء کی فراہمی اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور رضاکاروں کوفراہم کرے گا جن کو فوری مدد کی ضرورت ہوگی۔


TCF Covid-19 Response  اپیل کے ذریعہ موصول شدہ رقم سے ادارہ درج ذیل خدمات انجام دے گا:

۰  شدید معاشی تنگی میں مبتلا خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔ TCF کے ہزاروں ٹیچرز اور المنائی سب سے زیادہ مشکلات میں گھر ی کمیونٹی تک پہنچنے میں مدد کریں گے اورسب سے زیادہ ضرورت مندافراد کوسب سے پہلے مدد فراہم کرنے کیلئے رہنمائی کریں گے۔
۰    فرنٹ لائن پر موجود ہیلتھ کیئر پروفیشنلزاور رضاکاروں کو  ضروری سامان، ٹیسٹنگ کٹس اور سب سے اہم ان کے لئے حفاظتی لباس وغیرہ سے مدد  فراہم کی جائے گی جن کی ان کو  فوری ضرورت ہے۔
۰   اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان لاکھوں بچوں کی تعلیم کاسلسلہ جاری رہے جو اس وقت اسکول سے باہر رہنے پر مجبور ہیں۔

سٹیزن فاؤنڈیشن کے صدراور CEO  سید اسد ایّوب نے اس کاوش پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا،"اس COVID-19کے شدید اثرات  ان کمیونٹیز میں محسوس کئے جارہے ہیں جن کو ہم گھرانہ کہتے ہیں اور ماضی کی طرح ان تک فوری پہنچنے کے عزم پر عمل پیرا ہیں جب ان کو ہماری  مدد کی شدید ضرورت ہو۔ ہم اس یقین کے ساتھ یہ عہد کرتے ہیں کہ ہمیں تعاون فراہم کرنے والے مہربان اور رضاکار، جنہوں نے گزشتہ 25 سال میں ہمیں یہ اعتماد دیاہے،اس ہنگامی صورتحال میں بھی اپنے تعاون سے نوازیں گے۔ہم مل کر اس بحران سے نکل آئیں گے۔"

سٹیزن فاؤنڈیشن نے اپنے تعلیمی پروگراموں کے ذریعہ پاکستان بھر میں ضرورتمند کمیونیٹیزکی زندگیوں کے ساتھ گہری وابستگی قائم کی ہے اور ہم  12,500 اساتذہ اور پرنسپلز، 40,000 المنائی  اور   120,000 خواندگیء بالغان کے افراد کے ساتھ 266,000 سے زیادہ طلبہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

 TCFاس حقیقت کی بھرپور حمایت کرتا ہے کہ حقیقی طور پر آگاہ اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ایک ترقی یافتہ ریاست کی بنیاد ہے اور اس کے شہریوں میں وقت کے بدلنے کے ساتھ خود کو ڈھالنے اورآگے بڑھنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو  1995 میں ایسے شہریوں کے ایک گروپ نے قائم کیا جوتعلیم کے ذریعہ ایک مثبت سماجی تبدیلی لانا چاہتے تھے اور آج 25سال بعد اب TCF  پاکستان میں کم مراعات یافتہ افراد کیلئے تعلیم کے میدان میں صف اوّل کا ادارہ مانا جاتاہے جس نے پاکستان بھر میں قائم  1,652 
اسکولوں میں  266,000طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کررہا ہے۔

TCFماڈل پاکستان کے شہری مضافاتی بستیوں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کیلئے خصوصی مقصد سے بنائے گئے اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کررہا ہے۔۔ ادارہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ داخل ہونے والے طلبہ کی مجموعی تعدادمیں تقریباََ 50%لڑکیا ں ہوں۔ملک میں تعلیم کے فروغ، اسکولوں میں داخلوں میں اضافہ اور معیار ی تعلیم کی فراہمی کیلئے TCFنے پورے پاکستان میں سرکاری اسکولوں کو گود لینے کاسلسلہ بھی شروع کیا ہے۔  www.tcf.org.pk



Previous Post Next Post