پاکستان کا سب سے پرانا اور باوقا رتعلقامہ عامہ کا ادارہ ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے منتخب

پاکستان کا سب سے پرانا اور باوقا رتعلقامہ عامہ کا ادارہ ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک بین الاقوامی ایوارڈ کے لئے منتخب 



کراچی، 13 اپریل، 2020۔ پاکستان کے سب سے پرانے اور تجربہ کار تعلقات عامہ کے اداروں میں شامل ایشیاٹک پبلک ریلیشنز نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ (اے پی آر) کو ایشوز مینجمنٹ اینڈ کرائسز مینجمنٹ کٹیگری میں گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈز 2019 کے لئے منتخب کرلیا گیا۔اے پی آر پاکستان  میں تعلقات عامہ کے شعبے کا واحد ادارہ ہے جو اس ایوارڈ کی کسی بھی کٹیگری کے لئے منتخب ہوا۔ 

ہانگ کانگ میں قائم پبلک افیئرز ایشیا کی جانب سے منعقدہ گولڈ اسٹینڈرڈ ایوارڈز کی تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے جہاں خطے بھر میں تعلقات عامہ کے بہترین اداروں کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے جن میں ایجنسیاں، کارپوریشنز، فلاحی ادارے اور سرکاری محکمے شامل ہوتے ہیں۔ یہ ایوارڈز 25 کٹیگریوں میں دیئے جاتے ہیں اور اسکی جیوری میں خطے بھر کے سو سے زائد تجربہ کار تعلقات عامہ کے ماہرین شامل ہوتے ہیں جو تمام انٹریز کا جائزہ لینے کے بعد ان میں سے جیتنے والی انٹری کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اس بار پورے ایشیا پیسفک خطے سے 250 سے زائد انٹریز موصول ہوئیں۔ 

اس نمایاں پیش رفت پر اے پی آر کے سی ای او زوہیر علی شریف نے کہا، "اگرچہ اس کٹیگری میں فائنل ونر کے طور پر ہمارا اعلان نہیں ہوا تاہم اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہونا نہ صرف ہمارے ادارے بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی اعزاز ہے جو انٹری کی رقم کے عوض دیئے جانے والے روایتی ایوارڈ سے مختلف ہے کیونکہ یہ ایوارڈ میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ ایشوز اور کرائسز مینجمنٹ اینڈ کمیونکیشن ہماری بہت سی خوبیوں میں سے ایک ہے اور کورونا وائرس کے عالمی بحران نے جس طرح کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے اسکے پیش نظر تعلقات عامہ کی اہمیت مزید  بڑھ گئی ہے۔" 

اس سے قبل اے پی آر سوشل میڈیا کیمپین کٹیگری میں بین الاقوامی سطح پر معروف گولڈ سیبر ایوارڈز ساؤتھ ایشیاء بھی جیت چکا ہے۔ یہ ایوارڈ اس نے اپنے کلائنٹ کوکا۔کولا پاکستان کی ایجنسی کے طور پر دی کوکا۔کولا بک بینک کی منفرد انداز سے کی گئی  سرگرمی کے انعقاد پر حاصل کیا تھا جس میں فلاحی ادارے دی سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) اور دیگر فلاحی اداروں کو پسماندہ طبقے کے اسکولوں کے طالب علموں کے لئے عوام سے کتابیں جمع کی گئیں تھیں۔ اس مہم کو سوشل میڈیا پر فعال انداز سے فروغ دیا گیا اور عوام نے بھرپور انداز سے اس میں حصہ لیا۔ 

اے پی آر 28 سال قبل 1992 میں قائم ایڈورٹائزنگ انڈسٹری کے صف اول کے ادارہ ایشیاٹک ایڈورٹائزنگ (اب جے ڈبلیو ٹی پاکستان) کا ذیلی ادارہ بن کر ابھرا۔ آج اے پی آر ملک کے سب سے وسیع  اور تجربہ کار تعلقات عامہ کے اداروں میں سے ایک ہے۔ یہ بین الاقوامی ادارہ ہل+ نالٹن اسٹریٹجیز سے منسلک ہے۔ اسکے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دفاتر قائم ہیں جبکہ کوئٹہ، ملتان اور پشاور میں اسکے نمائندے ہیں۔ اے پی آر اس وقت 16 نیشنل  اور ملٹی نیشنل کاروباری اداروں اور فلاحی اداروں کو مستقبل بنیادوں پر خدمات فراہم کررہا ہے، ان اداروں کے کام کا تعلق فوڈ و بیوریجز، کمیونکیشنز و ٹیکنالوجی، کیمیکلز و فرٹیلائزر، بینکنگ و انشورنس، ٹرانسپورٹیشن و ایوی ایشن اور ریٹیل ٹریڈ و آن لائن مارکیٹ پلیس کے وسیع شعبوں سے ہے۔ اسکا حالیہ ریٹینر کلائنٹ فیس بک ہے۔ 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post