فیس بک، وٹس اپ اور انسٹا گرام نے کورونا وائرس کے بارے میں پاکستانیوں کو محفوظ اور باخبر رکھا ہوا ہے
کراچی (پریس ریلیز 16 اپریل 2020) ہم کورونا وائرس کے حالیہ پھیلاؤ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر ایک کو محفوظ بنانے اور باخبر رکھنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے چار پہلوؤں پر توجہ مرکوز رکھی ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر شخص کے پاس درست معلومات ہوں، غلط اور نقصان دہ معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے، امدادی کاوشوں اور ماہرین صحت کو تعاون فراہم کیا جائے، اور مقامی حکومتوں، علاقوں اور کاروبار کرنے والوں کو مدد فراہم کی جائے۔
فیس بک چھوٹے و بڑے پیمانے پر پاکستانی حکومت، علاقوں اور کاروباری افراد کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ اس مشکل وقت میں راستہ نکالنے کے لئے انہیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت سے لیس کیا جائے۔ جیسے جیسے ہمیں اپ ڈیٹس ملیں گی، ہم انہیں شیئر کرتے رہیں گے۔
ہر ایک کے پاس مستند معلومات کو یقینی بنائیں
فیس بک اور انسٹاگرام پر کسی بھی شخص کو اس وائرس سے متعلق معلومات تلاش کرنے پر سرچ کے اولین نتائج میں عالمی ادارہ صحت سمیت صحت کے ادارے، صحت کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیموں کی تفصیلات نمایاں ہوں گی۔ ہم نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران عالمی سطح پر فیس بک اور انسٹاگرام پر تمام زبانوں میں اس کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں کو براہ راست ماہرین صحت اور ان سے متعلقہ تنظیموں سے ملایا جاتا ہے۔
ہم پاکستان میں وزارت قومی صحت خدمات، قواعد و رابطہ کاری اور ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف جیسے عالمی اداروں کے ساتھ کورونا وائرس سے متعلق درست معلومات کی فراہمی کے لئے کام کررہے ہیں۔ فیس بک اور انسٹاگرام پر کسی بھی شخص کو اس وائرس سے متعلق معلومات تلاش کرنے پر سرچ کے اولین نتائج میں عالمی ادارہ صحت اور وزارت قومی صحت سمیت ماہرین صحت کی تنظیموں کی تفصیلات نمایاں ہوں گی۔
گزشتہ ماہ میں ہم نے پوسٹس کے ساتھ انکی نیوز فیڈ میں کروڑوں لوگوں کو فیس بک پر کورونا وائرس سے متعلق مزید معلومات کے لئے مقامی صحت کے حکام کی طرف براہ راست ملانے کے لئے نوٹیفائی کیا۔
ابھی حال ہی میں فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر متعارف کرایا جو لوگوں کو وزارت قومی صحت جیسے مستند اداروں سے معلومات کی تلاش کے لئے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا اور اسکے ساتھ ہی وہ صحت کے حوالے سے اپنے گھرانے اور علاقے میں تعاون کے لئے کام کرسکیں گے۔
ہم اس بات پر انتہائی حیران ہیں کہ لوگ کس طرح سے فیس بک کے استعمال سے مقامی آبادی کی مدد کیلئے کام کررہے ہیں۔ ان کاوشوں میں اضافے کے لئے ہم نے کمیونٹی ہیلپ کا آغاز کیا جہاں لوگوں کو کورونا وائرس سے انتہائی متاثرہ اپنے پڑوسیوں کیلئے مدد ملے گی۔ اس کمیونٹی ہیلپ کے ذریعے لوگ اپنے پڑوسیوں کی مدد کے لئے درخواست کرسکتے ہیں اور امدادی کاموں کے لئے فنڈز کا عطیہ بھی کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر لوگ کمیونٹی ہیلپ کو استعمال کرکے معمر پڑوسیوں کو کھانے پینے کے مقامی مراکز سے خوراک اور گھریلو سامان کی رضاکارانہ طور پر فراہمی کیلئے خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔ کمیونٹی ہیلپ کی کورونا وائرس انفارمیشن سینٹر یا اس ذریعے (facebook.com/covidsupport) سے رسائی ہے۔
واٹس ایپ نے بھی واٹس ایپ کورونا انفارمیشن حب کا آغاز کیا ہے تاکہ واٹس ایپ سے رابطے پر انحصار کرنے والے طبی حکام، ماہرین تعلیم، سماجی رہنما، غیرمنافع بخش ادارے، مقامی حکومتیں اور مقامی کاروباری افراد کو سادہ اور قابل عمل رہنمائی فراہم کرے گا۔ یہ مرکز دنیا بھر میں اپنے یوزرز کو عام طریقے اور معلومات کے ذرائع بھی فراہم کرتا ہے تاکہ افواہوں کے پھیلاؤ میں کمی لائی جائے اور صحت سے متعلق درست معلومات فراہم کی جائیں۔
غلط اور نقصان دہ مواد کی روک تھام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں حقائق کی جانچ پڑتال کرنے والے خود مختار ادارے مسلسل کام کرکے مواد کا جائزہ لے رہیں اور کورونا وائرس سے متعلق غلط دعوؤں کی بیخ کنی کررہے ہیں۔ جب وہ معلومات کو غلط قرار دیتے ہیں تو ہم فیس بک اور انسٹاگرام پر اسکا پھیلاؤ محدود کردیتے ہیں اور اپنے پارٹنرز کے ذریعے لوگوں کو درست معلومات ظاہر کرتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو نوٹیفکیشن بھی بھیجتے ہیں جو پہلے سے اسے شیئر کرچکے ہوں یا اس مواد کو شیئر کرنے کی کوشش کررہے ہوں تاکہ انہیں حقائق کی تصدیق سے متعلق با خبر رکھا جائے۔
ہم ان غلط دعوؤں یا سازشی تصورات پر مبنی مواد کو ہٹانے کا بھی آغاز کرنے والے ہیں جنہیں صف اول کی صحت کی عالمی تنظیموں اور صحت کے مقامی حکام کی جانب سے انہیں نشان زد کیا گیا ہو، جن پر لوگ یقین کرکے خود کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ ہم اپنی موجودہ پالیسیوں میں وسعت لانے کے طور پر یہ کام کررہے ہیں تاکہ ایسا مواد ہٹایا جائے جس سے کسی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچ سکے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہم عارضی طور پر اشتہارات اور کامرس کی لسٹنگ پر پابندی عائد کررہے ہیں جو یہاں پر فیس ماسک سمیت طبی سامان فروخت کرتے ہیں۔ ہم نے کامرس والے مقامات پر پروڈکٹ کی لسٹنگ میں کورونا وائرس سے بچاؤ میں معاون دعوؤں کی حامل طبی اشیاء پر پہلے سے ہی پابندی عائد کررکھی ہے۔ ہم نے مقامی حکومتوں کے لئے شیئر لسٹنگ کا خصوصی چینل مختص کیا ہے جہاں پر انہیں یقین ہو کہ اس سے مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔ ہماری ٹیمیں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لے رہی ہیں اور اگر ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عوامی صحت کی ایمرجنسی کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم اپنی پالیسیوں میں ضروری اپ ڈیٹس لائیں گے۔
مقامی حکومت، علاقے اور کاروبار کو تعاون
حکومت
عالمی سطح پر ہم حکومتوں اور ایمرجنسی کا کام کرنے والی تنظیموں کو انکے علاقوں میں مزید آسانی سے رابطے کیلئے مدد فراہم کررہے ہیں۔ بہت سی حکومتوں نے تیزی سے بدلتی ہوئی اس صورتحال کے دوران اپنے علاقوں میں اہم معلومات پھیلانے کے لئے فیس بک کو استعمال کیا ہے۔
پاکستان میں ہم نے اپنے پلیٹ فارم پر کورونا وائرس سے متعلق اہم پیغامات کو پھیلانے میں وزارت قومی صحت کو معاونت فراہم کی۔ اسی طرح فیس بک اور باٹ سیفائے ڈاٹ کام کے تعاون کے ساتھ وزارت قومی صحت نے انگریزی اور اردو میں خودکار میسنجر کے استعمال کی سہولت متعارف کرائی ہے تاکہ لوگوں کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے کہ کیا انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹر کو دکھائے جانے کی ضرورت ہو، اور کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اور خطوں میں یہ تازہ ترین معلومات کا حصول درکار ہو۔ یہ سروس قریبی لیبارٹریز تلاش کرنے میں بھی لوگوں کو مدد فراہم کرتی ہے اور اس وائرس سے متعلق انتہائی عام سوالوں کے جواب بھی دیتی ہے۔
اسی طرح واٹس ایپ نے وزارت قومی صحت کے ساتھ بھی واٹس ایپ پر چھ زبانوں میں اس نمبر (+92-300- 1111166) پر کورونا ہیلپ لائن (Corona Helpline) بشمول گورنمنٹ کورونا ہیلپ لائن کے لئے اشتراک کیا ہے، ان چھ زبانوں میں پشتو، سندھی، پنجابی، بلوچی اور کشمیری شامل ہیں۔ یہ خودکار چیٹ بوڈ سروس وزارت صحت کی طرف سے 24 گھنٹے شہریوں کو کورونا وائرس سے متعلق انتہائی عام سوالوں کے جواب دیتی ہے۔ یہ سروس کورونا وائرس کی روک تھام اور علامات، تازہ ترین کیسز، دیگر طبی معلومات سے متعلق موضوعات کے آپشنز دیتی ہے۔ واٹس ایپ پر مفت ہاٹ لائن کے استعمال کے لئے محض یہ نمبر (+92-300- 1111166) اپنے فون میں محفوظ کرلیں اور واٹس ایپ پر کوئی بھی پیغام بھیج کر گفتگو کا آغاز کردیں۔ یوزر کو مینو آپشنز کا ایک سیٹ پیش کیا جاتا ہے جس کے ذریعے وہ وزارت قومی صحت سے مزید معلومات کی رہنمائی کیلئے انتخاب و بھیجنے کے آپشنز استعمال کرسکتا ہے۔
کاروبار
اگرچہ لوگوں کی صحت و حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے لیکن اس عالمگیر وبا کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کئے جارہے ہیں اور مقامی آبادیوں میں چھوٹے کاروبار کے متاثر ہونے کا زیادہ خدشہ ہے۔
ہم نے اپنے ٹیموں کی جانب سے تعاون، تربیت اور مدد کی تلاش کو آسان بنانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے۔ ہم نے صحت عامہ کی کمیونٹی کے طور پر اپنے بزنس ریسورسز حب (www.Facebook.com/resource) کے ذریعے معلومات کے ذرائع تلاش کرنے کا عمل آسان بنایا ہے۔ پاکستان میں ہم کورونا وائرس سے پیدا صورتحال کے دوران صارفین کے رویوں میں تبدیلی سے متعلق کلائنٹس کی آگہی کیلئے ویب سیمینارز منعقد کررہے ہیں تاکہ اس عرصے کے دوران حکمت عملی میں تبدیلی کیلئے معاونت فراہم کی جائے۔
میسنجر بھی کارآمد طریقوں اور معلومات کے ذرائع کے ساتھ میسنجر کورونا وائرس کمیونٹی حب کا آغاز کرچکا ہے تاکہ لوگوں کو اپنے دوستوں، اہل خانہ، ساتھیوں اور علاقے کے افراد سے ملایا جائے اور غلط معلومات کا پھیلاؤ روکا جائے۔
مقامی علاقے
اس مشکل وقت کے دوران مقامی اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لئے ہم ہفتہ وار آن لائن سیشنز منعقد کریں گے تاکہ اپنے کاروباری آئیڈیاز کو آگے بڑھا کر ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاری کے قابل کمپنیاں بنانے کے لئے ضروری تربیت اور ٹولز سے آراستہ کیا جائے۔ یہ ہمارے اسٹارٹ اپ سرکلز بوٹ کیمپس کا حصہ ہے جو پاکستان کے تین شہروں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں کام کریں گے اور اسٹارٹ اپس کو ڈومین ماہرین سے سیکھنے کا موع فراہم کیا جائے گا جس میں پروڈکٹ مارکیٹ اور کسٹمر ڈسکوری جیسے متعلقہ وسیع موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ ہم اس وقت اسٹارٹ اپس کیلئے درخواستیں لینے پر زور دے رہے ہیں تاکہ وہ ہم خیال کاروباری افراد کی کمیونٹی میں شامل ہوں جہاں وہ اپنی معلومات سامنے رکھ سکیں اور تعاون حاصل کرسکیں۔
اسی طرح گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہم نے فائزہ سلیم، اردو پوائنٹ اور ہم ٹی وی جیسے مقامی براڈ کاسٹرز اور انفلوانسرز کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متعلق معلوماتی ویڈیو مواد سامنے لایا جائے جو پاکستانی یوزرز کیلئے دلچسپ ہونے کے ساتھ آگہی پر بھی مبنی ہے۔ یہ ویڈیوز آج کورونا وائرس سے متعلق انتہائی گرما گرم موضوعات کے ساتھ ہی ہلکے پھلکے موضوعات کا بھی احاطہ کرتی ہیں جیسے گھر میں ورزش کی ویڈیوز ہیں جنہیں اس عرصے کے دوران پاکستانی کرسکیں۔
آپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ہمارے کاموں کی مزید معلومات کیلئے اس لنک (https://about.fb.com/news/2020/03/coronavirus/#community-resources) پر وزٹ کرسکتے ہیں۔



