کیلاش قبلے کے دو جوان عمر افراد کا قبول اسلام ، معروف گلوکارہ آریانہ اعظم اوراقبال شاہین مشرف بہ اسلام ہوئے۔
کراچی (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) اپنی منفرد ثقافت اور تہذیب اور رہن سہن کے انداز سے دنیا بھر میں مشہور کیلاش قبیلے کے نوجوانوں میں اسلام کی جانب رجحان بڑھ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں کیلاش سے تعلق رکھنے والی ، اور انہتائی سریلی آواز کی حامل لوک گلوکارہ آریانہ اعظم نے اسلام آباد میں اسلام قبول کیا تھا۔ آریانہ فوک سونگ پاریک سے مشہور ہوئی تھی۔
سال 2018 میں آریانہ کیلاش کو دنیا کی معروف میوسک پلیٹ فارم کوک سٹوڈیو میں بھی پرفارم کا موقع ملا جس میں انہوں بہترین انداز میں پرفارم کیا۔ آریانہ کیلاش اپنی ساتھی کیلاش گلوکارہ آمرینا کیلاش کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں پرفارم کیا۔ دونوں گلوکاراوں نے کیلاش فوک سونگ پاریک کو بہت عمدہ انداز میں گایا تھا۔ آریانہ کا گایا ہر گانا ہٹ ہوا۔ اللہ نے حسن کے ساتھ سریلی آواز سے بھی آریانہ کو نوازا ہے۔
آریانہ کیلاش قبیلے کے مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ آریانہ نے اسلام اپنی مرضی سے قبول کیا ہے۔ کسی دباو میں آکر نہیں۔
گزشتہ دنوں ایک اور خبر آئی کہ کیلاش سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان نے اسلام قبول کیا ہے۔ کیلاش نوجوان اقبال شاہین نے بھی کیلاش مذہب ترک کرکے دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔
اللہ ان دونوں کو اسلام میں ثابت قدم رکھے اور ان کے ذریعے کیلاش نوجوانوں میں مذہب اسلام کو پھیلائے۔ امین

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.