چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ اپر چترال بونی سے بھی ایک مریض کا ٹیست پازیٹیو نکلا
چترال (گل حماد فاروقی 21 اپریل 2020) چترال میں کرونا وائریس کے مریضوں کی تعدا د پانچ ہوگئی۔ ضلع اپر چترال کے ہیڈ کوارٹرز بونی میں بھی ایک مریض کا ٹیسٹ Positive آگیا جس سے چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ محکمہ صحت کے پبلک ہیلتھ کو آرڈنیٹر ڈاکٹر نثا راللہ کے مطابق بونی سے تعلق رکھنے والے شیر گلاب عمر 43 سال کا ٹیسٹ بھی لیبارٹری پازی ٹیو آگیا جس میں کرونا وائریس کی تصدیق ہوگئی۔ اس سے چترال میں کرونا وائریس کی مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی۔
ڈاکٹر نثا را للہ کے مطابق دو مزید مریضوں کا ٹیسٹ ابھی آنا باقی ہے اگر خدا نحواستہ ان کا ٹیسٹ بھی پازیٹیو آیا تو چترال میں کرونا مریضوں کی تعداد سات ہوجائے گی۔واضح رہے کہ چترال میں ابھی تک کرونا وائریس کی علاج، روک تھام کیلئے ہسپتالوں میں کوئی سامان، مشنری اور بندوبست نہیں ہے یہاں تک ایسے مشکوک مریضوں کا ٹیسٹ بھی نیچے بھیجا جاتا ہے حالانکہ یہاں کے عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ چترال کیلئے حصوصی طور پر کرونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری، سکینر، ونٹی لیٹرز وغیرہ ہنگامی بنیادوں پر بھیجا جائے تاکہ یہاں کے مریضوں کو پشاور ریفر کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔
