مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ، خود کو قرنطینہ کرلیا

مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ، خود کو قرنطینہ کرلیا
  
پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا ، انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیر بلدیات خیبر پختونخوا کامران خان بنگش کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے ،  جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ مشیر آئی ٹی ضیا بنگش کا کہنا ہے کہ کامران بنگش نے علامات ظاہر ہونے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ٹیسٹ کروایا تھا مشیر بلدیات خیبرپختونخوا کامران بنگش اپنے گھر پر آئیسولیشن میں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں نے 2 روز قبل اکھٹے سفر کیا ، میں بھی اپنا ٹیسٹ کروارہا ہوں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post