طلباء کو آن لائن تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کے لئے چترال یونیورسٹی بھی متحرک، او ای آر یعنی اوپن ایجوکیشنل ریسورز کے لئے نئی ویب سائٹ کا اجراء

طلباء کو آن لائن تعلیم  کی سہولت فراہم کرنے کے لئے چترال یونیورسٹی بھی متحرک، او ای آر یعنی اوپن ایجوکیشنل ریسورز کے لئے نئی ویب سائٹ کا اجراء 



چترال (ٹائمزآف چترال نیوز 24 اپریل 2020)  کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے تعلیم ادارے بشمول پاکستان ، اپنے طلباء کی تعلیم کو جاری رکھنے کےلئے او ای آر سسٹمز پیش کر رہے ہیں۔ او ای آر یعنی اوپن ایجوکیشنل ریسورز۔ چترال یونیورسٹی نے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اپنے طلباء کے حصول علم کو جاری و ساری رکھنے کے لئے اوپن ایجوکیشنل ریسورسز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ یونیورسٹی اس سلسلے میں (OER) ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔

یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر بادشاہ منیر بخاری نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ویب سائٹ سینکڑوں یونیورسٹیوں اور ویب سائٹس کا ایک گیٹ وے ہے جس میں مفت آن لائن کورسز ، آڈیو اور ویڈیو لیکچرز ، ای کتابیں ، تحقیقی جرائد اور ان گنت تعلیمی مواد پیش کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "چترال یونیورسٹی نے شروع ہی سے ہی اپنے طلباء کو آن لائن سیکھنے کے انتظام کا نظام مہیا کیا ہے اور اب ایک جرائتمندانہ پیش قدمی کے ساتھ اس نے (OER) ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے جس سے وہ تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، جو پوری دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی میں فعال طور پر تعلیم حاصل کررہے ہیں ،  اور وہ افراد  جو گھر یا کام کی جگہ سے آن لائن ڈگری حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویب سائٹ نیشنل ڈیجیٹل لائبریری آف پاکستان ، ایچ ای سی کی لائبریری اور دنیا کی بہترین مفت آن لائن لائبریریوں تک رسائی کے لئے ایک گیٹ وے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویب سائٹ ان اسکالرز اور طلبہ کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گی ، جو کسی بھی مضمون میں تحقیق کر رہے تھے۔


چترال یونیورسٹی کیویب سائٹ کا یوآرایل www.oer.uoch.pk ہے جس کے ذریعے سے تعلیمی ریسورسز تک رسائی  حاصل کیا جاسکتا ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post