خیبر پختونخوا: ڈاکٹر نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی، مولوی نے انکارکردیا، ڈاکٹر نے میت کو غسل دیکر نماز جنازہ پڑھایا

خیبر پختونخوا: ڈاکٹر نے انسان دوستی کی مثال قائم کردی، مولوی نے انکارکردیا، ڈاکٹر نے میت کو غسل دیکر نماز جنازہ  پڑھایا



پشاور (ویب ڈیسک) خیبر پختونخواہ ڈاکٹر نے انسان دوستی کی عظیم مثال قائم کر دی ہے، مولوی کے انکار کے بعد خود ہی میت کو غسل دی اور کفن دیکر نماز جنازہ پڑھاکر دفن کر دیا۔ 

خود حافظ ہوں جنازہ پڑھا سکتا ہوں؛ ڈاکٹر نے کہا

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے ضلع شانگلہ میں ڈاکٹر ثنااللہ نے انسان دوستی کی عظیم مثال قائم کر دی، میڈیا کے مطابق جب شانگلہ میں ایک شخص کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا تو مولوی نے اسکی میت کو غسل اور کفن دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اسے ڈر لگتا ہے۔ کہ اسے کورونا وائرس نہ لگ جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ثنا اللہ موجود تھے اور وہ خود آگے آئے، انہوں نے میت کو نہ صرف غسل دیا بلکہ جنازہ پڑھا کر دفن بھی کیا۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ نے بتایا کہ وہ خود حافظ قرآن ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ میت کو غسل کیسے دیا جاتا ہے اور نماز جنازہ کیسے پڑھائی جاتی ہے۔


ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ نے مزید  بتایا کہ انہوں نے یونیسف کے زیر انتظام ایک تربیت مکمل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے شخص کو غسل کیسے دیا جا سکتا ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر انہوں نے اختیار کی تھیں۔

یاد رہے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کررونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔


أحدث أقدم