معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے وزیر زادہ نے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جنجریت کوہ روڈ کا افتتاح کیا

معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے وزیر زادہ نے 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جنجریت کوہ روڈ کا افتتاح کیا



چترال ( محکم الدین 10 مئی 2020) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی و چیرمین ڈیڈک چترال وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ ملک میں سنگین حالات کے باوجود وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی چترال کی ترقی میں دلچسپی اُن کی چترال کے ساتھ والہانہ محبت کا اظہار ہے ۔ وہ چترال کو ایک اُبھرتا ہوا مسائل سے پاک ضلع دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تاکہ یہاں کے لوگ خوشحال زند گی گزار سکیں ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ ملک میں مشکل حالات کے باوجود چترال میں مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 16کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جنجریت کوہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر زادوہ نے کہا کہ جنجریت کوہ تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ ہے ۔ جس میں کالاش قبیلے کے قدیم ٹمپلز اور اثاریات بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔ اور جغرافیائی و سیاحتی لحاظ سے یہ خاص مقام رکھتا ہے ۔ اس لئے اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف یہاں کے مقامی باشندوں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی بلکہ سیاحت کو فروغ ملے گا ، اور سیاحتی آمدنی لوگوں کیلئے روزگار کا ذریعہ بنے گا ۔ جس سے لوگوں کی زندگی میں غیر معمولی تبدیلی آئے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر مرتبہ چترال کو ترجیح دی ۔ اور دو مرتبہ چترال سے مخصوص نشست پر نہ صرف ایم پی ایز منتخب کئے ۔ بلکہ صوبائی کابینہ میں شامل کرکے چترال کے لوگوں کو عزت دی ۔ اور خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ جو کہ اس پارٹی کی طرف سے پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیلئے اقدامات کی واضح مثال ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ احساس پروگرام کے تحت ہزاروں غریب خاندانوں کو چترال میں معاشی سپورٹ دی گئی ہے ۔ اور کرونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاءون کے دوران اس امداد سے لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اور وزیر اعظم کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔ اور اب احساس لیبر سپورٹ کے تحت دیہاڑی دار طبقے کی مدد کرنے کا منصوبہ جاری ہے ۔ 



اس ذریعے سے بھی مزدور طبقے کو معاشی طور پر مدد فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آرندو روڈ کا سروے عنقریب کیا جائے گا ۔ اس روڈکی تعمیر سے مقامی لوگوں کی زندگیوں پر بہت مثبت اثرات چھوڑے گا ۔ وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ کرونا وائرس نے ملک گیر سطح پر متاثر کیا ہے ۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی ہر ممکن مدد کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھا رہے ہیں ۔ جن سے لوگ براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے ۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم