کورونا وائرس کے خلا ف برسر پیکارپاک فوج کا میجر محمد اصغر خدمات انجام دیتے ہوئے کوڈ 19 سے شہید ہوگئے

کورونا وائرس کے خلا ف برسر پیکارپاک فوج کا میجر محمد اصغر خدمات انجام دیتے ہوئے کوڈ 19 سے  شہید ہوگئے



راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کا پہلا جوان کوروناوائرس سے شہید ہوگئے۔ پاک آرمی  کا میجر کورونا وائرس کے خلاف کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہو گیا۔ جواب طورخم بارڈر پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق میجر محمد اصغر طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والوں کی اسکریننگ کی ذمے داریاں ادا کر رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجرمحمد اصغرکو سانس کی تکلیف کے باعث سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا گیا تھا، انھیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت سے بڑا نصب العین کوئی نہیں، میجرمحمد اصغرکورونا کے خلاف جنگ میں فرائض انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہارے، انہوں نے لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کاعملی ثبوت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ کا بتانا ہے کہ میجر محمد اصغر صبح سے شام تک خود ٹرمینل پر موجود رہتے تھے، میجر محمد اصغر نے کئی لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مقدس فریضے کو آخری وقت تک نبھاتے رہے، قوم اپنےاس ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم