ریکٹ بینکسرنے پاکستان میں 19- CoVid کی وبا سے مقابلے کیلئے50 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کردیا

ریکٹ بینکسرنے پاکستان میں 19- CoVid کی وبا سے مقابلے کیلئے50 کروڑ روپے کی انویسٹمنٹ کا اعلان کردیا



اسلام آباد: ریکٹ بینکسر(RB) جوکہ صحت، حفظان ِصحت اور نشوونما کی پروڈکٹس، جیسے ڈیٹول اورہارپک جیسے مشہور برانڈز بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی ہے، اس نے  CoVid-19کیلئے پاکستان کی مدد کرنے کے حوالے سے 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا۔ 

WHOکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہینوم  (Dr. Tedros Adhanomٰ) کے مطابق اگرموثر روک تھام نہ کی گئی تو پاکستان میں جولائی کے وسط تکCoVid-19 کے 200,000 کیسیزہونے کا امکان ہے۔وبا کے اس طرح پھیلنے سے ملک کی معیشت پر تباہ کن اثرات ہوں گے جس سے عوام مزید غربت اور معاشی بدحالی کا شکارہوں گے۔ لہذٰا  اس رقم کو فوری طو رپہ امدادی سرگرمیوں میں استعمال کیاجائے گا جن میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت اور اس وبا سے متاثرہ طبقے کیلئے راشن ڈرائیوز شامل ہے۔

اس کوشش میں ہیلتھ کیئرورکرز کیلئے پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ(PPE) کی امداد سمیت حفظان صحت کی اہم پروڈکٹس جیسے ڈیٹول، ہارپک اور روبن شامل ہیں جو قومی سطح پر حکومتی اداروں اور این جی اوز کے ذریعے صوبوں میں اہم ضروریات ا ور ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کیلئے تقسیم کی جائیں گی۔کمپنی اپنے مقبول برانڈز کے استعمال کے ذریعہ ملک بھر میں عوام کے تحفظ کیلئے عوامی جگہوں پر صفائی اور جراثیم دور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ڈس انفیکشن کی مہم کا انعقاد کرے گی۔ اس کے علاوہRB مختلف این جی اوز کے ساتھ مل کر پورے ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ طبقے میں راشن فراہم کرے گی اور ساتھ ہی ساتھ فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کا اس مشکل وقت میں ساتھ دینے کیلئے ان میں کھاناتقسیم کرنے کاانتظام بھی کرے گی۔

RB فروری کے مہینے میں اس وبا کے پھیلاؤ کے آغازسے ہی اس سے مقابلے کیلئے تحفظ، علاج اور بچاؤ کی تربیت کے ضروری اقدامات کررہی ہے۔کمپنی پہلے ہی پاکستان کے لوگوں تک عوامی آگہی کے پیغامات پہنچانے کیلئے وزارت صحت کے ساتھ اشتراک کا اعلان کرچکی ہے۔کمپنی نے ملک میں مختلف این جی اوز کی راشن اور ضروری اشیا ء کی فراہمی کے پروگرام میں بھی اپنی پروڈکٹس عطیہ کی ہیں۔ اس کے علاوہ امدادی رقم کا ایک بڑا حصہ عوامی خدمت کے پیغامات کے ذریعہ عوام کی بڑی تعداد کومزید معلومات فراہم کرنے اور دور دراز کے دیہی علاقوں تک لوگوں کو نئے کورونا وائرس کے خطرے سے خود کو بچانے کے حفاظتی اقدامات سے متعلق پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post