متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایمریٹس کی پرواز اسلام آباد سے 21 مئی کو روانہ ہوگی

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ایمریٹس کی پرواز اسلام آباد سے 21 مئی کو روانہ ہوگی

کر اچی: متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کی دبئی واپسی کیلئے اسلام آباد سے ایمریٹس کی خصوصی پرواز 21 مئی کو چلائی جائے گی۔  ایمریٹس کی پرواز  EK-612  دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافروں کو لیکر شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچے گی جبکہ ریٹرن پرواز  EK-613 شام ساڑھے چھ بجے اسلام آباد سے روانہ ہوگی اوردبئی میں اسی روز مقامی وقت کے مطابق پونے نو بجے لینڈ کرے گی۔ 

 اپنی پروازوں کی بکنگ سے قبل پاکستان سے دبئی واپس جانے والے متحدہ عرب امارات کے پاکستانی  شہریوں کو متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) سے بذریعہ UAE Twajudi Resident service  منظوری لینی ہوگی۔  

ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، "ان مشکل حالات میں ہم  اپنے  پاکستانی صارفین کو وطن واپس لانے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو بھی مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنی ملازمتوں اور اپنے گھر والے کے پاس واپس لوٹیں۔ ایمریٹس شہریوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ بھرپور انداز سے کام جاری رکھے گا۔ مزید یہ کہ اپنے کسٹمرز  اور عملے کی حفاظت و دیکھ بھال بدستور  ایمریٹس کی  اولین ترجیح ہے۔ " 

دبئی کا سفر کرنے والے صارفین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ چیک ان کے لئے وقت سے پہلے پہنچیں، متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کا منظور شدہ خط ساتھ لائیں جس میں انہیں متحدہ عرب امارات میں واپس آنے کی اجازت ہو، اپنے ہمراہ فیس ماسک اور دستانے لائیں اور سماجی فاصلوں کو  برقرار رکھنے کے قوانین پر عمل کریں۔ 

دبئی آمد پر داخلے کے لئے سخت حفاظتی شرائط ہیں جن میں ڈی ایچ اے کا لازمی ٹیسٹ، 14 روز کا لازمی قرنطینہ اور باہر آنے سے قبل مزید ٹیسٹ شامل ہیں۔ ایمریٹس کے تمام جہازوں کو ہر سفر کے بعد دبئی میں اضافی صفائی کے ساتھ جراثیم کش اجزاء سے صاف کیا جاتا ہے۔

دبئی کے سفر کے خواہش مند صارفین مزید معلومات یہاں سے حاصل کریں۔   
https://www.emirates.com/ae/english/help/flying-you-home/



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post