مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک



کشمیر (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں کشمیری مجاہدین سے جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں مجاہدین سے جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 4 فوجی ہلاک کردیئے گئے ہیں۔  کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھنجی مولا کے مقام پر قابض بھارتی فوج نے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہوا تھا۔ کہ بھارتی فوج کے آپریشن کی قیادت کرنے والے کرنل اشوتوش شرما دیگر 4 اہلکاروں سمیت ایک گھر کی تلاشی کیلئے گھسے تو مکان میں پناہ لیے ہوئے مجاہدین نے انہیں ہلاک کردیا۔

اس دوران قابض بھارتی فورسز نے مزید نفری بلائی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا تاہم مجاہدین اورقابض فوج میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ بعدازاں بھارتی فوج نے مکان کو گن پاؤڈر چھڑک کر آگ لگادی جس کے باعث دونوں مجاہدین بھی شہید ہوگئے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post