جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کو قریب لانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہے : بدلہ لینے کی ٹھان لی

جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ق اور ن کو قریب لانے کیلئے کوششیں شروع کردی ہے



لاہور (بشکریہ روزنامہ جنگ) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین نے چوہدری برادران سے رابطہ کیا ہے جس میں سیاسی صورت حال کے علاوہ شوگر کمیشن رپورٹ اور اس کی روشنی میں حکومتی اداروں کی ممکنہ کارروائیوں اور اس حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا. 

جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے قریبی دوست ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں اور رابطے جاری ہیں. 

شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جہانگیر خان ترین کے مسلم لیگ ن اور ق کی اعلیٰ قیادت سے بالواسطہ اور براہ راست رابطوں میں تیزی بڑی اہمیت کے حامل ہو سکتی ہے.

 ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین اور ان کے با اثر رفقاء مسلم لیگ ن اور ق لیگ کو قریب لانے میں اپنا اثرورسوخ استعمال کر رہے ہیں اس حوالے سے قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اجلاسوں میں سیاسی جوڑتوڑ سے پی ٹی آئی کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے.

اشاعت جنگ 30 مئی 2020




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post