ٹیکنو موبائل نے پاکستان میں شاندار گیمنگ اسمارٹ فون Pouvior 4 پاکستان میں پیش کردیا
پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کی جانب سے ایک شاندار گیمنگ اسمارٹ فون لانچ کرایا گیا ہے. Pouvior 4 کے نام سے لانچ ہونے والا یہ اسمارٹ فون ریٹیل مارکیٹ میں 16 مئی سے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا. Pouvior سیریز کے دو ویرئنٹسPouvior 4 اور
Pouvior 4 Pro متعا رف کرائے گئے ہیں۔ 6000mAh کی بڑی بیٹری سے مزین یہ اسمارٹ فون 17,999/- اور 24,999/- کی قیمت میں بلا ترتیب صارفین کے لئے دستیاب ہوگا
Pouvior 4 32GB + 3GB کے شاندار فیچرز میں 8MP کا Dual Flash فرنٹ کیمرہ اور 13M+2M+2M کا کواڈ رئیر کیمرہ شامل ہے جسے جدید AI ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔
جبکہ Pouvior 4 Pro 128GB+6GB میں 16MP کا Dual Flash فرنٹ کیمرہ اور 16M+2M+5M کا کواڈ رئیر کیمرہ شامل ہے جسے جدید AI ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے۔یہ سیریر ٹیکنو HI OS 6.0 سے لیس ہے۔ جس کے ساتھ یہ اسمارٹ فون فیس ایک خاص اور جدید سائیڈ بٹن سے بھی مزین ہیں۔
Pouvior 4 کو دیرپا اور مضبوط بیٹری کے ساتھ ساتھ گیمنگ کے شوقین صارفین کے لئے مذید دلچسپ بنانے کے لئے اس میں Magic button بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین اسکرین آف گیمنگ موڈ اورPUBG جیسی گیمز کے لئے Intelligent Scheduling System سے بھی لطف اندوز ہو نگے۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.