آیون کے مقام پر دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122 کا سرچ اپریشن

آیون کے مقام پر دریائے چترال میں نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریسکیو 1122 کا سرچ اپریشن 


چترال(گل حماد فاروقی 12 جون 2020)  ریسکیو 1122 کے مطابق آیون سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان  ظفر اقبال ولد  محمد اقبال نے  نامعلوم وجوہات کے بناء پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا حاتمہ کرلی۔ ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی ان کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوکر ریسکیو آپریشن شروع کرلی۔  ابتدائی  اطلاعات کے مطابق نوجوان کی ذہنی توازن حراب بتائی جاتی ہے۔ تاہم ابھی تک نوجوان دریا سے زندہ یا مردہ برآمد نہ ہوسکا جبکہ ریسکیو کا عملہ ان کو تلاش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان دوسرے علاقوں کے نسبت زیادہ ہے اور خواتین میں یہ شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہے مگر حکومت کی جانب سے اس مسئلے  کی حل کیلئے کوئی سنجیدہ قدم تاحال نہیں اٹھایا یا یہی وجہ ہے کہ پورے چترال کے کسی بھی ہسپتال میں ابھی تک کوئی سائکاٹرسٹ ڈاکٹر یعنی ماہر امراض دماغی سپیشلسٹ موجود نہیں ہے۔ 

اس کے علاوہ  یہاں سہولیات کی فقدان سے بھی لوگ مایوس ہیں اور خودکشی کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم