لداخ کے گلوان ویلی میں چائینیز آرمی نے ڈنڈوں اور پتھروں سے مار مار کر کرنل سمیت 2 بھارتی فوجی کو ہلاک کردیا، انڈیا میں صف ماتم
بھارتی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجیوں کو گولی نہیں ماری گئی بلکہ چانیز فوجیوں نے مار مار کر ہلاک کردیا۔
نئی دہلی (ویب ڈیسک) لداخ میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑت ہوئی جس کے نتیجے میں چینی فوجیوں نے مار مار کر ایک کرنل سمیت 2 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پیر کی رات بتایا گیا کہ ایک بھارتی کرنل اور دو فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ، ایک ایسے وقت میں سرحد پر ہفتوں کے تناؤ کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی تھیں۔
بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں چانیز فوجیوں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا ہے۔ تاہم یہ قیاس آرائیاں ہیں۔ بھارتی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجیوں پر گولی نہیں چلائی گئی تھی لیکن ہاتھا پائی اور ہاتھ سے لڑائی میں مارے گئے تھے جس میں پتھر اور لاٹھی شامل بھی استعمال کئے گئے تھے۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ، فی الحال دونوں اطراف کے میجر جنرل ملاقات کر رہے ہیں۔ ہندوستان اور چین کے مابین 1975 کے بعد ہلاکتوں کا یہ پہلا پرتشدد واقعہ ہے ، جس نے 1962 میں ایک مختصر سرحدی جنگ لڑی تھی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.