خوشاب میں دندہ صفت انسان نے جائیداد کے لئے 4 یتیم و مسکین بھتیجیوں کو قتل کردیا

خوشاب میں دندہ صفت انسان نے جائیداد کے لئے 4 یتیم و مسکین بھتیجیوں کو قتل کردیا

خوشاب (ویب ڈیسک) پنجاب کے خوشاب ضلع میں ایک شخص نے جائیداد کے تنازعہ پر مبینہ طور پر اپنے 4 بھتیجیوں کو قتل کردیا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے پیر کو میڈیا کو بتایا۔


یہ واقعہ تھانہ جوہرآباد کے دائرہ کار میں پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب کے مطابق لڑکیاں اکیلے رہ رہی تھیں کیونکہ ان کی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوگیا تھا اور والد کا ایک طویل عرصہ قبل انتقال ہوچکا تھا۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ مجرم نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے لڑکیوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ ڈی پی او نے علاقہ پولیس کو 24 گھنٹوں میں قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم