انتہائی افسوسناک : 7 بچے نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے ، چھ کی لاشیں ملیں جبکہ

انتہائی افسوسناک : 7 بچے نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئے ، چھ کی لاشیں ملیں جبکہ 

کراچی (ویب ڈیسک 5 جون 2020) ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے  ڈوب گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں  نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ ٹھٹھہ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post