لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں،کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اور سماجی کارکن ابرار الحق بھی کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ابرار الحق نے عوام سے کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور سمیت متعدد سماجی اور سیاسی شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔
ابرار الحق نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ انشاء اللہ میں سکائپ کے ذریعے ریڈ کریسنٹ اور سہارا ورکر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔ برائے مہربانی میرے اور ان سب سے لڑنے والوں کے لئے دعا کریں۔
I am having fever and dry cough since last night and hope it is not Corona however those who interacted with me including Governor Sarwer sb should take precautionary measures.— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 30, 2020

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.