چترال کے ایک اور فرزند نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکل کرلی

چترال کے ایک اور فرزند نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکل کرلی

چترال (نمائندہ ٹائمزآف چترال) چترال کے ایک اور فرزند نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکل کرلی ہے۔ چترال تورکہو تحصیل کے گاوں رائین سے تعلق رکھنے والا نوجوان سکالر اسدالصمد ولد عبدالصمد خان (ریٹائرڈ پنسپل ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن) نے پشاور یونیورسٹی سے ایجوکیشن مین پی ایچ ڈی کے مقابلے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ انہوں نے خیبر پختونخواہ کے آزاد مانیٹرنگ سسٹم کے خیبر پختونخواہ کے پبلک سیکٹر سکنڈری سکولوں کی کارکردگی پر اثرات کےعنوان سے اپنی تحقیق ادارہ ہذا کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشد علی کے زیرنگرانی مکمل کر لی ہے۔ سکالر 10 فروری 2015 کو انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پشاور یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ اس سے قبل موصوف چترال کالج آف ایجوکیشن میں بطور لیکچرر خدمات انجام دے رہے تھے۔ چھ ماہ فیلو شپ برطانیہ کے درہم یونیورسٹی سے کامیابی سے حاصل کی ، لیکن حالات ہذا کی وجہ سے جا نہ سکے۔ کئی بین الاقوامی اور قومی ریسرچ جرنل پیپز شائع کر چکے ہیں۔۔ انہوں نے اپنی کامابی کو مسلسل محنت ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post