قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو کورونا ،ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا ہے
کراچی (ویب ڈیسک13 جون 2020) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کورونا سے متاثرین میں شامل ہو گئے۔
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ جمعرات سے طبیت خراب تھی اور جسم میں درد ہو رہا تھا، ٹیسٹ کراویا جس سے معلوم ہوا کہ میں کورونا پازیٹیو ہوں۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ صحت یابی کے لیے سب کی دعاوں کا طلبگار ہوں۔


Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.