بھارت آگ سے نہ کھیلے ؛ اگر جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے : میجر جنرل بابر افتخار

بھارت آگ سے نہ کھیلے ؛ اگر جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے : میجر جنرل بابر افتخار




راولپنڈی (ویب ڈیسک)  پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا جس میں کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے اسٹیج بنارہا ہے، بھارت جو الزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں۔

بھارت آگ سے نہ کھیلے اسکی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کر رہا ہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارت پاکستان پرجارحیت کرنا چاہتا ہے، آگ سے نہ کھیلا جائے، بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، بھارت کے لیے یہی جواب ہے ہم تیار ہیں اور اگر اس نے کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ اور بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے پچھلے سال دیکھ لیا تھا، بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں پاک فوج نے مارگرایا گیا۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post