ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ، پہلی پرواز کراچی روانہ

ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ، پہلی پرواز کراچی روانہ 



اسلام آباد (این این آئی۔ 13 جون2020ء) نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اندرونِ ملک فضائی آپریشن کا آغاز کردیا، ایئر بلیو نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بند کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ایربلیو کی پہلی پرواز پی اے 200 کراچی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی، ابتدائی طور پر کراچی سے لاہور، اسلام آباد کے درمیان روزانہ 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں کراچی سے ملتان اور پشاور کے درمیان پروازوں کا آغاز ہوگا۔سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ ایئر بلیو کے عارضی طور پر گراؤنڈ طیاروں کی ازسرنو چیکنگ کی گئی۔ترجمان ایئر بلیو کے مطابق پروازوں پر مسافروں اور فضائی عملہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اندرون ملک پروازوں پر سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے جاری ٹریول ایڈوائزری سے مسافروں کو مکمل آگاہی دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا۔ایئر بلیو کے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے اور سرین ایئرلائن فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post