اقوال زرین - 12 بہترین اقوال زرین ، شیئر بھی کیجیئے گا
- خوبی وہ ہے جس کا اعتراف دشمن بھی کریں۔
- جس نے انسان کا حق نہ پہچانا اس نے خدا کا حق نہ پہچانا۔
- قومیں فکر سے محروم ہوکر تباہ ہوجاتی ہیں۔
- جہاں سے بھی گزرو پھول برساتے جاؤ تاکہ تمہاری واپسی پر تمہیں باغ ملے۔
مظلوم کا ہر آنسو ظالم کیلئے بدعا بن کر اس کی آنکھ سے ٹپکتا ہے۔- جاہل کے لئے سب سے اچھی بات اس کی خاموشی ہے۔
- آزادی اس کا نام نہیں کہ اخلاق یا مذہب کی پابندی نہ کی جائے۔
- استاد وہ آفتاب ہے جو ہر در و بام پر یکساں چمکتا ہے۔
- کسی غریب کا مذاق مت اڑاؤ ورنہ خود مذاق بن جاؤ گے۔
- اچھے ثمرات محنت سے حاصل ہوتے ہیں۔
- تمہاری عقل ہی تمہاری استاد ہے۔
- آرام سے زندگی گزارنا چاہتے ہو تو اپنے دل سے لالچ نکال دو
- اپنی خرابیوں کو پسِ پشت ڈال کر ہر شخص کہہ رہا ہےزمانہ خراب ہے ۔

Post a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.