خاندان کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا، ملزم نے سب کو چھری کے وار سے سب کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد قتل، ملزم نے سب کو چھری کے وار سے قتل کردیا، ملزم گرفتار


 کراچی (ویب ڈیسک 19 اگست 2020) پنوعاقل میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔ ملزم نے سب کو چھری کے وار سے قتل کیا ہے۔ اور ملزم کو پولیس نے گرفتار بھی کر لیا ہے۔   ضلع سکھر کے شہر پنو عاقل میں گھر کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا۔ واقعہ  پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے گزری میں لیڈی ڈاکٹر نے والد سے لڑائی کے بعد خودکشی کرلی 


جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، بیٹیوں، بھائی، بھابھی، بھتیجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہات کا پتہ لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی ہے، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post