MrJazsohanisharma

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہوگئی، اس وقت مریضوں کی تعداد 17 ہزار 815 ہے، دیگر تازہ ترین اعدادو شمار کے لئے یہ پڑھیں

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد بہت کم ہوگئی،  اس وقت مریضوں کی تعداد 17 ہزار 815 ہے، دیگر تازہ ترین اعدادو شمار کے لئے یہ پڑھیں



اسلام آباد (این این آئی 8 اگست 2020) ملک بھر میں مزید 842نئے کورونا کیسز سامنے آگئے اور چودہ افراد چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 842 نئے کورونا کیسز سامنے آگئے، مزید 14 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ،ایک ہزار 505 مریض بیماری سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار 487 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وبا سے جاں بحق افراد کی کْل تعداد 6 ہزار 68 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس کے ملک میں 17 ہزار 815 مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 801 کی حالت تشویش ناک ہے ،2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 23 ہزار 246 ہے جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 259 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 223 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 166 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 539 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 222 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 214 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 171 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 835 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 137 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 129 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 58 مریض وفات پا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کْل 21 لاکھ 3 ہزار 699 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post