چترال کے علاقے مروئی بالا میں بھائیوں میں جھگڑا، چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا

چترال کے علاقے مروئی بالا میں بھائیوں میں جھگڑا، چھوٹے بھائی نے اپنے ہی بڑے بھائی کو چاقو کے وار سے قتل کردیا



چترال (ویب ڈیسک) چترال کے ایک گاؤں مروئی بالا کے بئینی کے مقام پر معمولی جھگڑے کے بعد چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو چاقو سے وار کرکے قتل کردیا ہے۔ جھگڑے کی وجہ بہت معمولی بتائی جاتی ہے ، یہ جھگڑا  بچوں کی وجہ سے پیدا ہوا۔

ایس پی انوسٹی گیشن محمد خالد خان کے مطابق؛ پیر کے روز حاجی بیگ کا اپنے بڑے بھائی شیر محمد کے ساتھ معمولی بات پر تکرار ہوا جس کے بعد طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی پر چاقو سے وارحملہ کیا ، جس کی وجہ سے بھائی شدید زخمی ہوئے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال پہنچایا گیا لیکن وہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔  انہوں نے کہا کہ چترال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

راستے میں انہوں نے تکرار اور جھگڑے  کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر شادی شدہ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے بچے کا بستر پر پیشاب پر معمولی غصے کا اظہار کیا تھا۔ جس پر جھگڑ ہوا۔  


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم