گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر کرم علی شاہ منگل کی صبح اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے

 گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر کرم علی شاہ منگل کی صبح اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے


چترال (ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک)  گلگت بلتستان کے سابق گورنر پیر کرم علی شاہ منگل کی صبح اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم کی عمر 87 برس تھی۔ 

پیر کرم علی شاہ منجھے ہوئے سیاستدان تھے جنہوں نے گلگت بلتستان کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہیں 26 جنوری ، 2011 کو صدر پاکستان ، آصف علی زرداری نے گورنر مقرر کیا تھا۔ اور فروری 2015 تک گورنر رہے۔  ان کے بعد گورنر چوہدری محمد برجیس طاہر بنے تھے، جنہوں نے 16 فروری 2015 کو اقتدار سنبھالا تھا۔

پیر کرم علی شاہ 9 مارچ 1934 کو پیدا ہوئے اور آج 4 اگست 2020 کو انتقال کر گئے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم