مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، کچھ شرم اور کچھ حیا ، لیکن صبا قمر اور بلال سعید میں کچھ بھی نہیں پایا گیا، مسجد میں گانا شوٹ کرلیا، ڈانس بھی کئے

مسجد کے تقدس کو پامال کیا گیا، کچھ شرم اور کچھ حیا ، لیکن صبا قمر اور بلال سعید میں کچھ بھی نہیں پایا گیا، مسجد میں گانا شوٹ کرلیا، ڈانس بھی کئے



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بولڈ کرداروں کے لئے معروف اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ کی ، ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جس کے بعد عوام کی جانب سے ایک ہنگامپ بپا ہوا تو پنجاپ حکومت کو تھوڑا ہوش آگیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔  ویڈیوز سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے مسجد جیسے مقدس ادارے میں ایسے کیسے اجازت دے دیتے کیسے ہیں؟ صارفین نے حکومت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو شوٹنگ کی آڑ میں مسجد کا تقدس پامال کیا گیا۔ ایک اور صارف نے مسجد وزیر خان لاہور میں رقص کے مناظر یا موسیقی کی ریکارڈنگ کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں میڈیا پروڈکشن ہائوس، صبا قمر اور ان کے شریک سٹار اور مسجد وزیر خان کی انتظامیہ کے خلاف اوپر سے نیچے تک فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک اور صارف نے کہا کہ صبا قمر اور بلال سعید مسجد میں رقص کر رہے ہیں کیا ریاست مدینہ میں انہیں کوئی روکنے والا نہیں؟

کچھ شرم کچھ حیا ہوتی ہے لیکن وہ ان دونوں میں پہلے سے ہی نہیں ہیں۔ 



وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیا
ویڈیو سانگ کی مسجد وزیرخان میں شوٹنگ پر اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صبا قمر اور بلال سعید کو مسجد کا تقدس پامال کرنامہنگا پڑ گیا۔ مسجد وزیرخان میں ویڈیوسانگ کی شوٹنگ پراداکارہ صباقمر اور بلال سعید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ اقبال ٹائون میں جمع کرائی گئی ،درخواست میں کہاگیاہےکہ صبا قمر اور بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ویڈیوگانا عکس بند کرایا اوررقص بھی کیا۔دونوں فنکاروں نے مسجد کے
تقدس کو پامال کیا۔جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھی مسجد وزیر خان میں گانے کی عکس بندی کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا۔انہوں نے وزیر اوقاف پنجاب اور سیکرٹری اوقاف سے رپورٹ طلب کرلی ۔ سیکرٹری اوقاف نے معاملے کی فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post