برآمدات کی بحالی اور ریکارڈ ترسیلات زر، معیشت درست راہ پر گامزن ہے: وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد (ٹائمزآف چترال اے پی پی 24 اگست 2020) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست راہ پر گامزن ہے، جولائی 2019ءمیں 613 ملین ڈالر خسارے کے مقابلے میں جون 2020ءمیں 100 ملین ڈالرکے خسارے کے بعد صورتحال سنبھل گئی ہے۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جولائی2020ءمیں کرنٹ اکاو¿نٹ میں 424 ملین ڈالر اضافی (سرپلس) جمع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال میں یہ ٹھوس بہتری برآمدات جو جون 2020ءکی نسبت 20 فیصد زیادہ رہیں، کی مسلسل بحالی اور ریکارڈ ترسیلاتِ زر کا نتیجہ ہے۔
