چترال میں نوجوان سیلفی لیتے ہوئے دریائے چترال ڈوب کر جان بحق ہوگیا
چترال (ٹائمزآف چترال نیوز 20 اگست 2020) سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی۔ 22 سالہ ذیشان ولد سردار گزشتہ روز چترال میں سیلفی لیتے ہوئے دریائے گر گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لاہور کے ڈیفنس کے علاقے کے رہائشہ ذیشان لوئر چترال کے علاقے چمرکن میں اپنے ایک عزیز کے ہاں رہائش پذیر تھے ، گزشتہ روز وہاں دریا کے اوپر واقع پیدل پل پر سیلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے دریائے چترال میں گر گیا چونکہ تیرنا نہیں جانتا تھا اس لئے ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 چترال کو اطلاع ملتے ہیں ٹیم پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے اورغوچ لشٹ کے سامنے دریائے سے متوفی کی لاش نکال لی اور ڈی ایچ کیو چترال منتقل کیا۔

