پاکستان میں کورونا وائرس کے 314 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 7 اموات رپورٹ ہوئیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار میں نمایاں کمی آئی ہے اوراب معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو احتیاط نہ کرنے کی صورت میں مزید بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 512 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 6 ہزار335 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 268 صحتیاب ہوگئے۔ آج 4 ستمبر تک کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 314 نئے کیسز سامنے آئے اور 7 مریض انتقال کر گئے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 343 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 909 ہے۔
پنجاب میں مزید 61 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 1 مریض انتقال کر گیا۔ سندھ میں گزشتہ روز 214 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 مریض انتقال کر گئے۔ اسلام آباد میں مزید 25 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 714 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔ آزاد کشمیرملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں میں مزید ایک کیس اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔ کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 306 ہوگئی ہے۔
مشہور سیاحتی مقام گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 948 ہوگئی ہے۔ اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 71 ہے۔ مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 268 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔
پاکستان میں مجموعی صورتحال
مصدقہ کیسز: 297512
اموات: 6335
صحتیاب: 282268
فعال کیسز: 8909

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.