شنائڈر الیکٹرک کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ کو جدید طرز پر مبنی اسمارٹ الیکٹریفیکیشن فراہم کرے گی!

شنائڈر الیکٹرک کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ کو جدید طرز پر مبنی اسمارٹ الیکٹریفیکیشن فراہم کرے گی!

کراچی (2 ستمبر 2020) پاکستان کی صف اوّل پر فائز سیمنٹ بنانے والی کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے عالمی شہرت یافتہ کمپنی شنائڈر الیکٹرک کو اپنے سیمنٹ بنانے والے جدید پلانٹ پر بجلی کی الیکٹریفیکیشن سروس فراہم کرنے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ 



ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی اپنے بلوچستان میں واقع پلانٹ میں شنائڈر کے جدید ترین سافٹ ویئر، ہارڈوئر اور دیگر سہولیات کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف بجلی کی مستقل فراہمی کو یقینی بنائے گی بلکہ بجلی کو موثر اور بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے پلانٹ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائے گی۔ شنائڈر ایکو اسٹرکچر سروس (equipment) انٹرنیٹ آف تھنگز سے لیس ہے جس کے ذریعے پلانٹ آپریشن کی ٹیم فیکٹری میں بجلی کے استعمال کا جائزہ لے سکے گی۔ آرٹیفیشل اٹیلیجنس پر مبنی سافٹ ویئر کی بدولت کمپنی پلانٹ کی مرمت کو قبل از وقت جانچ سکے گی جس کی وجہ سے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

ڈی جی خان سیمنٹ پاکستان کے نشاط گروپ کا ادارہ ہے اور مقامی مارکیٹ میں 13 فیصد حصے کے ساتھ پاکستان کی تیسری سب سے بڑی سیمنٹ کمپنی ہے۔ کمپنی کی چار پراڈکشن لائنز ہیں جس کے ذریعے سالانہ 8.2 ملین ٹن سیمنٹ پیدا کی جاتی ہے۔ 

ڈی جی خان سیمنٹ کا بلوچستان پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا سیمنٹ بنانے والا پلانٹ ہے جس کی روزانہ کی پیداوار 10,000 ٹن ہے۔ ڈی جی سیمنٹ اس وقت 10 میگاواٹ ویسٹ ہیٹ ریکوری سسٹم اور 30میگاواٹ کوئلے کے ایندھن سے چلنے والا پاور پلانٹ بھی قائم کررہی ہے جو کہ دسمبر 2020 اور مارچ2021 میں بالترتیب بجلی فراہمی کا آغاز کردیں گے۔ واضح رہے کہ ان دوپاور پلانٹس کی بدولت ڈی جی خان سیمنٹ کا بلوچستان پلانٹ مکمل طور پر بجلی کی پیداوار میں خودکفیل ہو جائیگا۔

شنائڈر کمپنی کے انتخاب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی خان سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضا منشا نے کہا کہ بجلی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہماری اوّلین ترجیح ماحول دوست تھی جبکہ اس کے ساتھ ہم نے جدید طرز اور موثرترین بجلی کے استعمال کو بھی مدنظر رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے یہ اہم ہے کہ ہم ایسے ادارے کے ساتھ کام کریں جو کہ نہ صرف ملک میں موجود ہو بلکہ پاکستان میں کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتا ہو۔

شنائڈر کے ساتھ دستخط کی تقریب میں اپنی رائے دیتے ہوئے ڈی جی سیمنٹ کمپنی کے ٹیکنیکل اینڈ آپریشنز ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف بشیر نے کہا کہ ہم بجلی کی فراہمی کا بروقت معائنہ اور عمدہ نظام کے ذریعے الیکٹر ک کے مسائل کی جلد نشاندہی کرتے ہوئے انہیں درست کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری پیداواری صلاحیت مزید بہتر ہوسکے گی۔شنائڈر الیکٹرک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارف بشیر نے کہا کہ شنائڈر کی انرجی کے موثر نظام کی وجہ سے ہماری کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم