بینک الفلاح نے 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینوں پر BookMeکی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرادی

بینک الفلاح نے 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینوں پر BookMeکی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرادی

کراچی(01 اکتوبر2020ء) بینک الفلاح نے پاکستان میں 120 سے زائد کیش ڈیپازٹ مشینز (سی ڈی ایمز) میں بک می (BookMe)کی ای ٹکٹنگ کی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اشتراک کی بدولت کوئی بھی شخص ان سی ڈی ایمز سے رسائی حاصل کرکے آسان انداز سے ای ٹکٹنگ کی سہولت کا استعمال کرسکتا ہے۔ کیش ڈیپازٹ مشین ایک خودکار انداز سے کام کرنے والا ٹرمینل ہے جو ڈیپازٹس اور پیمنٹس ٹرانزایکشنز کو فوری فعال کرتا ہے۔

ہر مصدقہ ٹرانزایکشن کو فوری طور پر منظور کیا جاتا ہے اور صارف کو طبع شدہ رسید جاری کی جاتی ہے۔ ان سی ڈی ایمز سے رسائی کے لئے صارفین کو اپنا شناختی کارڈ نمبر، اور بائیومیٹرک تصدیق کے لئے انگوٹھے کے اسکین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس انٹیگریشن کی مدد کے ساتھ کوئی بھی شخص بسوں، ایئرلائنوں، سینماؤں اور مختلف تقاریب کے سب سے بڑے پورٹ فولیو سے رعایتی نرخوں پر آسان مراحل میں ٹکٹوں کی خریداری کرسکتا ہے ۔

یہ عمل انتہائی آسان ہے۔ اس کا آغاز سی ڈی ایم پر ای ٹکٹنگ کٹیگری کے انتخاب سے ہوتا ہے جس کے ساتھ مطلوبہ معلومات، بائیومیٹرک تصدیق کے لئے اسکیننگ، ای ٹکٹ کا انتخاب، اور آخر میں کیش جمع کراکر ٹرانزیکشن مکمل کی جاتی ہے۔ پیمنٹ کی تصدیق اسی وقت کی جاتی ہے اور صارف کو اسی وقت ایس ایم ایس اور ای میل سے تصدیق کرنے کے ساتھ ہی ای ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے۔

بینک الفلاح کے ڈیجیٹل بینکنگ کے گروپ ہیڈ یحییٰ خان نے کہا، "ہم اپنے صارفین کو انتہائی آسان استعمال کے ساتھ ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں۔ بک می ڈاٹ پی کے (BookMe.pk) کے اشتراک سے ہمارے پاس اپنے صارفین کو فوری اور کسی پریشانی کے بغیر ٹکٹوں کی خریداری کا موقع حاصل ہوا ہے۔ ہم نئی ٹیکنالوجیز کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے صارفین کی سادہ انداز سے ٹرانزایکشنز جاری رکھنے کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور یہ اشتراک اسکی مزید ایک اہم مثال ہے۔

" بک می کے سی ای او فیضان اسلم نے کہا، "ہم تیزرفتار ڈیجیٹل ٹکٹنگ سہولیات کی فراہمی کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک قائم ہونے پر انتہائی پرجوش ہیں۔ اس اشتراک کی بدولت ہمارے صارفین کو مزید آسانی اور اضافی سہولت میسر ہوگی۔ صارف مرکز پلیٹ فارم کے طور پر ہم تمام چینلز میں ہر ٹچ پوائنٹ پر صارفین کو تیزرفتار ڈیجیٹل استعمال کی سہولت کی فراہمی کے لئے کوشش کررہے ہیں۔

ہم پاکستان میں صف اول کے جدت انگیز بینکوں میں شامل بینک سے اشتراک پر انتہائی خوش ہیں کیونکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر کی ای ٹکٹنگ مارکیٹ میں نئی جدت لائی جائے۔" بینک الفلاح 200 سے زائد شہروں میں 699 سے زائد برانچز کا نیٹ ورک رکھنے کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے بینکوں کی فہرست میں شامل ہے جو ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور ڈیجیٹل میدان میں اپنی موجودگی بڑھا رہا ہے۔

ان کاوشوں کے تسلسل میں اس کا منصوبہ یہ ہے کہ سال 2021 کے اختتام تک کیش ڈیپازٹ مشینوں کی تعداد میں اضافہ لایا جائے۔ اس اشتراک سے بینک کو اپنے ہدف کے حصول میں مدد ملے گی اور یقینی طور پر صارفین کو بڑی حد تک سہولت حاصل ہوگی جو کہ بینک کا عزم بھی ہے۔ بک می ڈاٹ پی کے (Bookme.pk) ملک میں ڈیجیٹل ٹرانزایکشنز کے اعتبار سے سب سے بڑے ای کامرس اداروں میں شامل ہے۔ اس کا وسیع پورٹ فولیو 50 سے زائد بس کمپنیوں اور 200 سے زائد ایئرلائنز پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے استعمال کا عمل مکمل طور پر کیش لیس ہے اور یہ پہلے سے ہی پاکستان میں بڑے پیمنٹ پلیٹ فارمز کے ساتھ منسلک ہے۔ یہ صارفین کو تیزرفتاری سے چیک آؤٹ کا استعمال یقینی بنانے کے لئے مختلف بینکوں سے بھی وابستہ ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post