MrJazsohanisharma

ابھی تو پاک فوج کے 20 شہید جوانوں کی تدفین بھی ہیں ہوئی تھی کہ کل مفرور نوازشریف کے پاک فوج پر تیر برسائے ، کیا ملک کے ساتھ غداری نہیں؟ پورا پڑھیں

ابھی تو پاک فوج کے 20 شہید جوانوں کی تدفین بھی ہیں ہوئی تھی کہ کل مفرور نوازشریف کے پاک فوج پر تیر برسائے  ، کیا ملک کے ساتھ غداری نہیں؟ پورا پڑھیں




کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)  جس دن پاک فوج دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے اپنے 20 جوانوں کو دفنارہی تھی اسی دن مفرور نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کر پاک فوج اور آرمی چیف پر حملہ کردیا۔ شمالی وزیرستان میں ایک کپیٹن سمیت پاک فوج کے 6 جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دی۔ حملے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے اوڑماڑہ میں بھی ایف سی اہلکار او جی ڈی سی ایل کے ملازمین کی سیکیورٹی پر مامور تھے ۔ 14 سیکیورٹی اہلکاروں نے او جی ڈی سی ملازمین کو بچالیا لیکن اپنی جان قربان کردی۔ شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے 37 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد کے بچوں کی تصاویر آبدیدہ کردینے والی تھیں جب وہ اپنے والدشکیل آزاد کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے اپنے ہاتھوں میں پھول لئے کھڑے تھے۔   لیکن دوسری جانب پی ڈی ایم قائدین نے اپنے جلسے میں نہ تو ان 20 جوانوں کی شہادت پر کسی قسم کے افسوس کا اظہار کیا اور نہ ہی ان واقعات کی مذمت کی بلکہ الٹا پاک فوج پر حملے کرتے رہے۔ مولانا فضل الرحمان، مریم نواز، بلاول رات گئے جلسوں میں دھاندلی کا ذمہ دارٹھہراتے رہے لیکن اس پر ایک لفظ تک نہ بولا۔



الٹا نوازشریف نے فوج اور اداروں کو ہی نشانہ بنادیا۔ وہ نوازشریف جس پر کرپشن سے ناجائز اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ وہ نوازشریف جسے عدالت نے نااہل قرار دیا ، وہ نوازشریف جو پاکستانی عدالتوں سے سزایافتہ ہے اورکرپشن ثابت ہونے پر 14 سال کی سزا کاٹ رہا تھا ۔

وہ نوازشریف جو علاج کے بہانے لندن گیا اور4 ہفتوں میں آنے کا وعدہ کیا لیکن 10 ماہ ہوگئے ، عدالت اسے بلارہی ہے، اسے مفرور قراردیا گیا ہے، بار بار عدالت اسے سمن بھیج رہی ہے، اسکے اخبارات میں اشتہارات دئیے جارہے ہیں لیکن وہ بجائے واپس آنے کے پاک فوج پر حملے کررہا ہے۔

نوازشریف اپنی گزشتہ تقریر میں نہ تو 37 سالہ نائب صوبیدار کی شہادت پر کچھ بولا، نہ ہی 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق کی شہادت پر کچھ کہا اور نہ ہی نائب صوبیدار ریاض، حوالدار یونس، نائیک محمد ندیم، لانس نائیک عصمت اللہ کی شہادت پر کچھ کہا اور نہ ہی بلوچستان میں او ڈی جی ڈی سی ایل سٹاف کی حفاظت کرنیوالے اہلکاروں سے متعلق کچھ کہا بلکہ الٹا پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔

صرف یہی نہیں مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان بھی اداروں کو نشانہ بناتے رہے ۔ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا کا رویہ بھی انتہائی افسوسناک تھا ، پاکستانی میڈیا بجائے 20 جوانوں کی شہادتوں پر پروگرام کرنے کے الٹا مسلم لیگ ن کے میڈیا کو کوریج دیتا رہا اور یہی سوال پوچھتا رہا کہ اپوزیشن نے بڑا جلسہ کرلیا تو حکومت جائے گی یا نہیں۔


  کرٹیسی سیاست پی کے 



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post