ڈبیلو اے ایس ایل (واٹراینڈ سینیلیشن لاجسٹکس) نے باغ ِ کورنگی میں پہلے آراوواٹرپلانٹ کا افتتاح کردیا۔

ڈبیلو اے ایس ایل  (واٹراینڈ سینیلیشن لاجسٹکس) نے باغ ِ کورنگی میں پہلے آراوواٹرپلانٹ کا افتتاح کردیا۔


کراچی 11اکتوبر: WASL (واٹراینڈ سینیلیشن لاجسٹکس) ایک سماجی خدمت کا پروجیکٹ ہے جوپانی کے اسٹیٹ آف دی آرٹ کنٹینرز کے ذریعہ کم قیمت پر اعلیٰ معیار ی اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرتا ہے۔ WASL برانڈ کے نام کے ساتھ شروع کرنے والے اس پروجیکٹ کا تصو ر جناب حامد اسماعیل نے پیش کیا جوبسکونی اینڈ سنیک سٹی کے CEO  اورحامد اسماعیل فاؤنڈیشن کے بانی اور صدر ہیں۔

WASL نے اپنے پہلے آراوواٹرپلانٹ کاافتتاح باغ ِ کورنگی کے علاقے میں کیا جو 20,000سے زیادہ غریب افرادکی آبادی پر مشتمل ہے۔ اس پلانٹ کا افتتاح حامد اسماعیل نے اپنی ٹیم اورعلاقے کے عہدیداروں کے ہمراہ کیا۔ اس پلانٹ کے ذریعہ 40,000لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گاجوعوام کی صحت کیلئے انتہائی کم نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔


اس موقع پر WASLکے جنرل منیجر عارف حسین نعمانی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا،"یہ کراچی کیلئے تجویز کردہ 100 پلانٹس میں سے پہلا پلانٹ ہے جس کے ذریعہ کراچی کے2ملین سے زیادہ رہائشیوں کو بہت کم قیمت پر پینے کا صاف اور تازہ پانی فراہم کیا جائے گا۔یہ حامد اسماعیل کے سب کیلئے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے وژن کا ایک مختلف پلیٹ فارم ہے۔

WASL کے آراو پلانٹ کا پانی عام مشہور برانڈز کے پانی سے بہتر ہے جو پیکنگ اور اسٹوریج کے مرحلے کے نمایاں وقت گزرنے کے بعد لوگوں تک پہنچتا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر یہ سہولت فراہم کی جارہی ہے جس سے لاکھوں مستحق افراد مستفید ہوں گے۔

WASL سے حاصل ہونے والا تمام منافع سماجی خدمت کے دوسرے کاموں میں لگایا جاتا ہے جس سے کراچی شہر کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے گا۔WASLپلانٹ پر فروخت ہونے والے پانی کا ہر قطرہ آپ کی کمیونٹی کی بہتری کا ضامن ہوگا۔یہ زیادہ خوشحال اور زیادہ صحت مند کراچی اور پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم