امریکی کمپنی ویسٹرن ڈیجیٹل نے پاکستان میں اپنے پورٹ فولیو میں وسعت لانے کا اعلان کردیا ، جدید سٹوریج ڈیوائسز پاکستان مارکیٹ میں لائیں گی

امریکی کمپنی  ویسٹرن ڈیجیٹل نے پاکستان میں اپنے پورٹ فولیو میں وسعت لانے کا اعلان کردیا  ، جدید سٹوریج ڈیوائسز پاکستان مارکیٹ میں لائیں گی





کراچی، 7 اکتوبر، 2020۔ عالمی سطح پر قائدانہ کردار کی حامل ڈیٹا انفراسٹرکچر کمپنی ویسٹرن ڈیجیٹل کارپوریشن (Western Digital Corporation) نے ملکی مارکیٹ میں اپنے عزم کو تقویت بخشنے کے ساتھ اپنی نئی وسیع اقسام کی ڈیٹا اسٹوریج ڈیوائسز پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مصنوعات پاکستان میں ویسٹرن ڈیجیٹل کے موجودہ پورٹ فولیو میں وسعت لانے کے لئے موجود ہیں اور مقامی صارفین کو ڈبلیو ڈی اور سان ڈسک برانڈ کی وسیع اقسام کی مصنوعات بشمول چار گنا تیزرفتار این وی ایم ای انٹرنل ایس ایس ڈی (NVMe internal SSD) کی رسائی فراہم ہوگی۔ اس حوالے سے ان جدید مصنوعات کو متعارف کرانے کے لئے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ 

اس موقع پر ویسٹرن ڈیجیٹل کے مڈل ایسٹ و پاکستان کے سینئر سیلز ڈائریکٹر خواجہ سیف الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ویسٹرن ڈیجیٹل جدت انگیز مصنوعات پیش کرنے میں طویل عرصے سے نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اور وسیع اقسام و اعلیٰ معیار کی اسٹوریج سہولیات فراہم کررہا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ صارفین کو مکمل سکون سے ڈیٹا رکھنے، اسے محفوظ بنانے، اسکی رسائی بڑھانے اور ڈیٹا کو ڈھالنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ہم نے پاکستان میں نئے مواقع ملاحظہ کئے اور ہم یہ دیکھ کر انتہائی خوش ہیں کہ صارفین پہلے سے ہی ہماری مصنوعات پر اعتبار کرتے ہیں۔ ہمارا عزم ہے کہ صارفین کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھیں بلکہ اسے مزید مستحکم بنانے کے ساتھ پاکستان میں مزید جدت انگیز مصنوعات پیش کی جائیں۔" 

ویسٹرن ڈیجیٹل کی وسیع مصنوعات میں شامل سان ڈسک کی موبائل اسٹوریج سہولیات کے پورٹ فولیو میں آئی ایکسپانڈ (iXpand) فلیش ڈرائیو، سان ڈسک الٹرا ڈوئل ڈرائیو، مائیکرو ایس ڈی کارڈز (سان ڈسک ایکسٹریم اور سان ڈسک ایکسٹریم پی آر او) جیسی جدید ترین اسٹوریج ڈیوائسز موجود ہیں۔ یہ پورٹ فولیو سان ڈسک کی ایکسٹرنل ایس ایس ڈی اور ڈبلیو ڈی کی انٹرنل ایس ایس ڈیز کی وسیع اقسام پر مشتمل ہے جن میں ایوارڈ یافتہ ڈبلیو ڈی بلیو کی سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو (ایس ایس ڈی) پورٹ فولیو کی ڈبلیو ڈی بلیو ایس این 550 این وی ایم ای ایس ایس ڈی (WD Blue SN550 NVMe™ SSD) شامل ہیں۔ اتنے وسیع پورٹ فولیو کے ساتھ ویسٹرن ڈیجیٹل پاکستانی صارفین کو اپنے بہترین آفٹر سیلز سروسز کے ذریعے مکمل استعمال کی سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ 

اسی طرح یہاں صارفین کے لئے دنیا کے اولین 1TBکارڈز میں شامل سان ڈسک ایکسٹریم کی مائیکرو ایس ڈی ایکس سی یو ایچ ایس کارڈ موجود ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ سان ڈسک الٹرا فلیئر یو ایس بی 3.0 فلیش ڈرائیو 16GB، 32GB، 64GB، 128GB، 256GB، اور 512GB کے ساتھ سان ڈسک الٹرا لیوکس یو ایس بی 3.1 فلیش ڈرائیو بھی 16GB، 32GB، 64GB، 128GB، اور 512GB میں اب پاکستان بھر کے صارفین کے لئے ڈرائیو کی مجموعی گنجائش اور کارکردگی میں اضافے کے لئے دستیاب ہوں گی۔ ہر پروڈکٹ کو خصوصی طور پر گنجائش کی ضروریات کی تکمیل کے لئے تیار کیا گیا ہے اور صارفین کے لئے تیزرفتاری کے ساتھ پائیدار اسٹوریج کی سہولیات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔

ویسٹرن ڈیجیٹل اپنے پورٹ فولیو میں نئی سہولیات کے ساتھ زیادہ بڑے اور تیزرفتاری سے ڈیٹا کے استعمال کے قابل بنا رہا ہے جس کی بدولت صارفین کو کارکردگی اور گنجائش کے بہترین ملاپ کا فائدہ پہنچے گا اور وہ بھرپور انداز سے بھاری ڈیٹا کو باآسانی استعمال کرسکیں گے۔ 

1GBمیں ایک ارب بائٹس،1TBمیں ایک ہزار ارب  بائٹس ہوتے ہیں تاہم اصل میں صارف کے استعمال کے لئے جگہ تھوڑی سی کم ہوتی ہے۔ 

ویسٹرن ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترویج کا ماحول پیدا کرتا ہے۔ ایک ڈیٹا انفراسٹرکچر کمپنی کے طور پر ہم ڈیٹا کے پہلے سے کہیں زیادہ بڑھتے ہوئے استعمال پر صارفین کو درکار جدت آگے بڑھا رہے ہیں۔ اب ہر جگہ ڈیٹا کی اہمیت ہے، جدید ڈیٹا سینسرز سے لیکر موبائل سینسرز اور ذاتی ڈیوائسز تک ہماری نمایاں سہولیات بہترین طریقوں سے ڈیٹا سے متعلق آسانی فراہم کرتی ہیں۔ ہماری ڈیٹا سے متعلق اہم سہولیات ویسٹرن ڈیجیٹل، جی ٹیکنالوجی، سان ڈسک، اور ڈبلیو ڈی برانڈز پر مشتمل ہیں۔ 

امریکہ میں / یا دیگر ممالک میں ویسٹرن ڈیجیٹل کارپوریشن کے ٹریڈ مارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس یا اس سے ملحقہ اداروں میں دی ویسٹرن ڈیجیٹل لوگو، جی ٹیکنالوجی، سان ڈسک، سان ڈسک لوگو، ڈبلیو ڈی، دی ڈبلیو ڈی لوگو، آئی ایکسپانڈ، سان ڈسک ایکسٹریم، سان ڈسک ایکسٹریم پی آر او، سان ڈسک الٹرا، ڈبلیو ڈی بلیو اور ڈبلیو ڈی پرپل شامل ہیں۔مائیکرو ایس ڈی اور ایس ڈی مارک اور لوگو دراصل ایس ڈی-3 سی، ایل ایل سی کے ٹریڈ مارکس یا رجسٹرڈ ٹریڈ مارکس ہیں۔ این وی ایم ای مارک دراصل این وی ایم ایکسپریس انک کا رجسٹرڈ ٹریڈ مارک ہے۔ تمام دیگر مارکس ان کے متعلقہ مالکان کی ملکیت میں ہیں۔پروڈکٹ کی تفصیلات نوٹس میں بغیر کسی تبدیلی سے مشروط ہے۔ تصاویر میں نظر آنے والی مصنوعات اصل میں مختلف ہوسکتی ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post