ڈھائی سال کی زینب زیادتی کا بعد قتل ، لاش کھیتوں سے برآمد ، معصوم بچی کا پیٹ بھی تیز دھار آلے سے چیر دیا گیا تھا
چارسدہ (ویب ڈیسک 9 اکتوبر 2020) ایک اور زینب درندگی کا شکار بنی۔ ننھی زینب کی عمر محض ڈھائی سال تھی۔ ایک اور معصوم زینب زیادتی کے بعد انتہائی بے رحمی و سفاکی سے قتل کر دی گئی، خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔ سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی درالحکومت پشاور کے ضلع چارسدہ میں زینب کی طرح ایک اور ڈھائی سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔
ڈاکٹروں نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو18 گھنٹے قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اس کا پیٹ اور سینہ چیر دیا گیا۔ قتل کی وجہ جاننے کے لیے بچی کا چار بار پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ بچی گزشتہ روز چارسدہ سے اغوا ہوئی تھی اور اب اس کی لاش پشاور کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش کھیتوں میں واقع پانی کے ٹینک سے ملی ہے۔ علاقہ مکینوں نے اسی جگہ سے 2 ملزموں کو زیادتی کے الزام میں پکڑ کر درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ظالمانہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی۔
تھانہ پڑانگ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ منگل کو شام کے وقت بچی کے والد تھانے آئے اور آگاہ کیا کہ اُن کی بچی دوپہر ایک بجے کے لگ بھگ گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی مگر شام گئے تک واپس نہ آئی۔
ویب سائیٹ اچھی ہے
ReplyDeletePost a Comment
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.