MrJazsohanisharma

آغا اسٹیل نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ، کمپنی پاک فوج کے منصوبوں کیلئے اعلیٰ معیار کے اسٹیل بارز فراہم کرے گی

آغا اسٹیل نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا ، کمپنی پاک فوج کے منصوبوں کیلئے اعلیٰ معیار کے اسٹیل بارز فراہم کرے گی

کراچی: پاک فوج کی ملٹری انجینئرنگ سروسز(ایم ای ایس)نے آغا اسٹیل انڈسٹریز کواپنی اسٹیل کی ضروریات کیلئے اسٹیل بار کے فراہم کنندہ کے طور پررجسٹر کرلیا ہے۔ اس حوالے سے انجینئر ان چیف برانچ کی جانب سے کمپنی کو رجسٹریشن کا عارضی سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 


اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے آغا اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسین آغا نے کہا کہ یہ پیش رفت آغا اسٹیل انڈسٹریز کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ ہم ملٹری انجینئرنگ سروسزکے نہایت مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں میعاری اسٹیل تیار کرنے والے ادارے کے طورپر پہچانتے ہوئے اپنی مصنوعات کو ایم ای ایس کیلئے فراہم کرنے کیلئے رجسٹرکیا ہے۔ انشاء اللہ ہماری کمپنی ایم ای ایس کی توقعات پر پور اترے گی اور پاک فوج کی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔
 
واضح رہے کہ آغا اسٹیل نجی شعبے کی واحد کمپنی ہے جو اطالوی الیکٹری آرک فرنس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے جو دنیا بھر میں مینوفیکچرنگ کی سب سے زیادہ تسلیم شدہ اور اعلیٰ معیار پر مبنی تیز ترین ٹیکنالوجی ہے جسے آج نجی شعبے کی کمپنیاں اپنا رہی ہیں۔ کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے پہلے مرحلے کیلئے گذشتہ ماہ ابتدائی عوامی پیش کش(آئی پی او) کا بھی اجراء کیا تھا۔ کمپنی نئے پلانٹ کی تنصیب پر تیزی سے کام کر رہی ہے جس کے آپریشنل ہونے سے اس کے منافع اور پیداوار میں نمایاں اضافہ کی توقع ہے۔ 

توسیع کے دوسرے مرحلے میں کمپنی اسٹیل کی ری رولنگ کیلئے میڈا نام کی ٹیکنالوجی لا رہی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی اسٹیل کی صنعت کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی کیونکہ اس سے پورے پیداواری عمل کو صرف دو گھنٹے تک محدود کردیا جائے گا جبکہ اس سے بنائی جانے والی مصنوعات کا معیار موجودہ 91-90فیصد کے مقابلے میں 99فیصد ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی سے توانائی اور وقت کی بچت سے اضافی فوائد حاصل ہوں گے۔اس ٹیکنالوجی کی مکمل تنصیب کے بعد اگلے سان جون تک آغا اسٹیل کی پیداوار موجودہ 250,000ٹن سے بڑھ کر 650,000ٹن ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کی اسٹیل پگھلانے کی سالانہ صلاحیت 400,000ٹن ہے۔ 

ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسین آغا نے بتایا کہ میڈا ایک منفرد ٹیکنالوجی ہے جو لامحدود کاسٹنگ اوراسٹیل ری رولنگ کے عمل میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے خام مال کو ری بار بنانے اور پورے پیداواری عمل کو صرف دو گھنٹے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

Previous Post Next Post