MrJazsohanisharma

سرسبز فرٹیلائزر اور حکومت کا دوسرے سالانہ کسان ڈے کے موقع پر کسانوں کی خوشحالی کے لئے کام کرنے کے عزم اظہار


لاہور:  فاطمہ گروپ کے تحت فاطمہ فرٹیلائزر کے فلیگ شپ برانڈ سرسبز فرٹیلائزر نے حکومتی شخصیات کے ساتھ دوسرے سالانہ کسان ڈے کے موقع پر کسانوں کی خوشحالی کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔ یہ دن فاطمہ گروپ کی جانب سے پہلی بار سال 2019 میں 18 دسمبر کو پاکستان میں کسان ڈے کے طور پر منایا گیا جس کا اعتراف وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کیا گیا۔ اس دن کو منانے کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں کسانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے اور زرعی شعبے سے منسلک پالیسی سازوں اور فیصلہ سازوں کی توجہ انکے مسائل اور مشکلات کی جانب مبذول کرائی جائے۔ 

دوسری سالانہ کسان ڈے کی تقریب کا باضابطہ انعقاد لاہور کے گورنر ہاؤس میں ہوا جس میں حکومتی شخصیات کے ساتھ فاطمہ گروپ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی حکومت کی نمائندگی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان ندیم افضل چن، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان جبکہ صوبائی حکومت کی نمائندگی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی جانب سے کی گئی۔ تقریب میں پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کسان برادری کی نمائندگی کررہے تھے جبکہ فاطمہ گروپ کے اہم عہدیدار بشمول چیئرمین آف فاطمہ گروپ فواد مختار اور دیگر سینئر عملہ بھی موجود تھا۔ 

اس موقع پر فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد مختار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں قوم کے لئے فوڈ سیکورٹی کا تحفظ، ملکی معیشت میں بہتری لانے اور ملکی زرعی شعبے کو ڈھالنے میں بنیادی کردار کی ادائیگی پر ہم اپنے بہادر کسانوں کے مشکور ہیں۔ ہم پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے، خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لئے کسان برادری کو تعاون کی فراہمی اور انکے معاشی حالات میں بہتری لانے کے لئے پرعزم ہیں۔ سلام کسان، سرسبز پاکستان!"

رواں سال کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سرسبز کی جانب سے پاکستان میں کسانوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے متعدد آن لائن سرگرمیاں منعقد ہوئیں جن میں زرعی شعبے سے تعلق رکھنے والے اہم اسٹیک ہولڈرز، ماہرین اور حکومتی نمائندوں کو آن لائن پروگرامز کے لئے مدعو کیا گیا۔ اس ڈائیلاگ سے ملک میں کسانوں کو درپیش اہم مسائل سامنے آنے کے ساتھ مثبت تبدیلی کے لئے ہر اسٹیک ہولڈر کا اپنا کردار واضح کرنے میں بھی مدد ملی۔ اس سلسلے کے ایک پروگرام کے دوران متعدد مشہور شخصیات، قابل ذکر حکومتی نمائندے، ترقی پسند کسان اور چھوٹے کسانوں کے نمائندے پاکستان میں پھیلی وسیع کسان برادری کی حمایت میں کھل کر آگے آئے۔ 

کسانوں کے لئے ایک دن مختص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ملکی معیشت میں انکے اہم کردار اور خدمات کا اعتراف کرکے انکی حوصلہ افزائی کی جائے۔ سرسبز فرٹیلائزر ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی اور خوراک کی طلب کے پیش نظر ایک طویل عرصے سے پاکستان میں نظرانداز کسانوں کی اہمیت اور انکی خدمات اجاگر کرنے کے لئے فعال انداز سے کام کررہا ہے۔ ہر سال 18 دسمبر کو کسان ڈے منانے سے ہم سب معاشی بہتری کے لئے زراعت کی اہمیت کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post