MrJazsohanisharma

او ایل ایکس پاکستان اور ریڈ بل کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے کارٹ فائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

او ایل ایکس پاکستان  اور ریڈ بل کے اشتراک سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے کارٹ فائٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد 



لاہور(28 دسمبر، 2020 ٹائمزآف چترال نیوز) پاکستان کی نمبر ایک آن لائن مارکیٹ پلیس او ایل ایس (OLX) نے ریڈ بل کے اشتراک سے پاکستان میں پہلی بار ریڈ بل کارٹ فائٹ 2020 کے عنوان سے گلوبل ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ٹورنامنٹ ہے جس میں ملک بھر سے ریسنگ کے شوقین نوجوان اور پرجوش افراد نے پروکارٹنگ مرحلے میں حصہ لیا اور اب وہ بہترین سواروں سے مقابلہ کرکے فاتح بن سکتے ہیں۔ کوالیفائرز مراحل 2ایف2ایف (2F2F)فارمولا کارٹنگ ٹریکس لاہور اور اسلام آباد میں منعقد ہوئے اور اسکے بعد 27 دسمبر 2020 کو اسلام آباد میں اسکا فائنل منعقد ہوا اور بہترین ڈرائیونگ کا مظاہرہ پیش کرنے پر انہیں پاکستان کے انتہائی ماہر کارٹنگ کا اعزاز حاصل ہوا۔ او ایل ایکس نے اس ٹورنامنٹ میں ایک ڈیجیٹل پارٹنر کے طور پر ملک میں آن لائن ریسنگ کے فروغ دینے کے لئے اپنا تعاون فراہم کیا۔ 

کوالیفائرز مرحلے میں لاہور اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ ان میں سے اولین 20 افراد کو انکے لیپ ٹائم کی بنیاد پر منتخب کیا گیا جس کے بعد ہر شہر سے تین افراد کو گرانڈ فائنلز کے لئے منتخب کیا گیا۔ گرانڈ فائنلز میں اسلام آباد سے حیدر خان، یستور مرزا، اور شایان امان نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

اس سخت مقابلے کے بعد تقریب میں فتح حاصل کرنے والے کو طلائی، دوئم آنے والے کو چاندی اور سوئم آنے والے کو کانسی کی ٹرافیاں دی گئیں۔ اس مقابلے کے فاتح حیدرخان نے کہا، "یہ مقابلہ جیتنا ناقابل یقین رہا۔ ریڈ بل کی جانب سے ریسرز کو ایسا موقع فراہم کرنے پر مجھے حیرانی ہوئی۔ "

حیدرخان پاکستان میں موٹر اسپورٹس کے ایسے مزید ٹورنامنٹ کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے او ایل ایکس اور ریڈ بل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، " ہمیں اس طرح کے مزید مقابلوں کی ضرورت ہے کیونکہ یہاں بے شمار اور باصلاحیت ریسرز مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں۔ یہ مقابلے سب کے لئے صحت مندانہ ہیں کیونکہ اس سے ہماری کارکردگی مزید بہترہوتی ہے۔ "

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے او ایل ایکس پاکستان کے کنٹری ہیڈ فرحان نوید نے کہا، "او ایل ایکس ملک میں صحت مند اور محفوظ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے اور یہ شراکت داری اس عزم کا ثبوت ہے۔ کارٹنگ ایک صحت مندانہ اور ذہنی مقابلے کا کھیل ہے جو آٹو موٹو ریسنگ کی دنیا میں پہلا مرحلہ شمار ہوتا ہے اور اس لئے ہم نے ریڈ بل سے اشتراک اور اسے پاکستانی نوجوانوں میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ ہم مستقبل میں ریڈ بل اور 2ایف2ایف (2F2F)کے ساتھ اس طرح کے مزید دلچسپ مقابلوں کو متعارف کرانے کے لئے بھرپور اشتراک سے کام کریں گے۔" 

پاکستان نوجوان آبادی کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی 63 فیصد آبادی کی عمر 15 سے 33 سال کے درمیان ہے۔ کھیلوں کے صحت مندانہ کلچر سے ملک میں فعال طرز زندگی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے جس سے معاشرے کو مجموعی طور پر بہت سے دیگر فائدے بھی حاصل ہوں گے۔ 

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

Previous Post Next Post