پاک قطر جنرل تکافل کی جانب سے ایس ایم ایز کیلئے تکافل کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد!
کراچی: پاک قطر جنرل تکافل نے فیصل آباد میں مقامی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززسیکٹر کیلئے تکافل کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس تربیتی سیشن کو پاک قطر جنرل تکافل کے ریجنل شریعہ کوآرڈینیٹر مفتی محمد اخلاق نے کنڈکٹ کیا۔
اس موقع پر مفتی محمد اخلاق نے شرکاء کو تکافل کے تصور، اس کے طریقہء کار اور شرعی اصولوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر پاک قطر جنرل تکافل کے کنٹری ہیڈ سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمود ارشد نے تکافل کی اہمیت اور اس کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ تربیتی سیشن کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاء کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات اور تکافل کے بارے میں غلط فہمیوں کے واضح جوابات دیے گے۔